جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے بی ایس سی (پاس) سال دوم وکمبائنڈ کے سالانہ امتحانات 2013ءکے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فار ویمن کی شاہدہ بنت اکبرعلی رول نمبر4543 نے پہلی، بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی مریم احمد بنت منظور احمد رول نمبر4160 اور عائشہ مناف بنت مناف اسماعیل رول نمبر4113 نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحان میں کل 3714 طلبہ شریک ہوئے ،501 طلبہ فرسٹ ،395 سیکنڈ اور 02 طلبہ تھرڈ ڈویژن میں کامیاب ہوئے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 24.39 فیصد رہا۔