ایم اےفائنل پرائیویٹ، ریگولر ضمنی امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان

image

جامعہ کراچی کےشعبہ امتحانات نے ایم اے سال آخر( پرائیوٹ وریگولر) ضمنی امتحانات برائے 2012 ء عربی ،اکنامکس ،انگلش ،جنرل ہسٹری،بین الاقوامی تعلقات ،اسلامک ہسٹری،اسلامک اسٹڈیز، میتھمیٹکس، فلاسفی، سیاسیات،سندھی،اُردواور اکنامکس (ریگولر)کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق عربی کے امتحان میں04 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کوفرسٹ ڈویژن اور 02 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 100فیصد رہا۔اکنامکس کے امتحان میں576 طلبہ شریک ہوئے ،177 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن ،جبکہ 04 طلبہ کو تھر ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 31.42 فیصد رہا۔انگلش کے امتحان میں 11 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے ایک طالب علم کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا جبکہ 10 طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 09.09 فیصد رہا۔جنرل ہسٹری کے امتحان میں02 طلبہ شریک ہوئے ،جس میں سے ایک کوفرسٹ ڈویژن اور ایک کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔ کامیابی کا تناسب 100.00فیصد رہا۔بین الاقوامی تعلقات کے امتحان میں 155 طلبہ شریک ہوئے ،ایک کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 70 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 45.81فیصد رہا۔ اسلامک ہسٹری کے امتحان میں 28 طلبہ شریک ہوئے جس میں 20 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا جبکہ 08 طلبہ کو ناکام قرارد یا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 71.43فیصد رہا۔اسلامک اسٹڈیز کے امتحان میں 44 طلبہ شریک ہوئے،18 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن اور09 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 61.36 فیصد رہا۔میتھمیٹکس کے امتحان میں 06 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے ایک طالبعلم کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیاجبکہ 05 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 16.67 فیصد رہا۔فلاسفی کے امتحان میں ایک طالبعلم شریک ہوا جس کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔سیاسیات کے امتحان میں 19 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 10 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیاجبکہ 09طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 52.63فیصد رہا۔سندھی کے امتحان میں 09 طلبہ شریک ہوئے،ایک کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 06 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 77.78فیصد رہا۔اُردو کے امتحان میں 49 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 24 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیاجبکہ 25طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 48.98فیصد رہا۔ اکنامکس (ریگولر) کے امتحان میں 01 طالبعلم شریک ہوا جو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرارپایا۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.