آئی بی اے نے انٹر کے امتحانات کے نتائج سے قبل داخلہ ٹیسٹ لے لیا، 2800 امیدواروں کی شرکت

image

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی نے ٹیوشن سینٹرز اور ٹیسٹ مافیا کو ناکام بنانے اور والدین اور طلبہ کو لوٹنے سے بچانے کیلئے انٹرمیڈیٹ اور اے لیول کے امتحانات کے نتائج سے قبل اتوار کو داخلہ ٹیسٹ لے لیا جس میں 2800 طلبہ نے شرکت کی گزشتہ سال یہ ٹیسٹ 30 جون کو لیا گیا تھا لیکن رواں سال یہ اور پہلے لے لیا گیا۔ آئی بی اے کے داخلہ کمیٹی کے سربراہ پرفیسر ناصر توحید نے جنگ کو بتایا کی ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر عشرت چاہتے ہیں کہ انٹر اور او، اے لیول کے امتحانات کے فوری بعد ٹیسٹ لے لئے جائیں کیونکہ طلبہ کی بھرپور تیاری ہوتی ہے اور پھر انہیں ٹیوشن سینٹر یا ٹیسٹ مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہوتی جس سےوالدین کے ہزارون روپے بچ جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کوئٹہ میں بھی آئی بی اے نے ٹیسٹ لیا جبکہ لاہور اور پشاور میں بھی ٹیسٹ مراکز قائم کئے گئے تھے ادھر گورنر ہائوس نے میڈیکل کالجوں اور انجینئرنگ کی جامعات میں انٹر اور اے لیول کے امتحانات کے نتائج سے قبل ٹیسٹ لینے کے معاملے کو سردخانے کی نظرکر دیا ہے جس کا فائدہ ٹیوشن مافیا نے خوب اٹھایا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ میڈیکل اور انجینئرنگ کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاریوں کے بینرز آویزاں ہو چکے ہیں اور اب چند روز بعد رمضان ہے اور پھر عیدالفطر جس کے بعد اب انٹر اور اے لیول کے امتحانات کے اعلان سے قبل ٹیسٹ لینا ممکن نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع کے مطابق گورنر سیکرٹریٹ کے چند افسران ٹیوشن مافیا کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور وہ ٹیسٹ کا انعقاد انٹر کے نتائج کے اجرا سے قبل کرانے کی تجویز سے صرف اس لیے اتفاق نہیں کرتے کہ اس سے ٹیوشن مافیا کا باب بند ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کے احکامات کے بعد چانسلر آفس نے این ای ڈی اور سندھ میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات سے داخلہ ٹیسٹ انٹر کے نتائج سے قبل کروانے کے سلسلے میں سفارشات منگوائی تھیں جس میں سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی نے تحریری طور پر آمادگی ظاہر کی تھی جبکہ ٹیسٹ انٹر کے نتائج سے قبل اور بعد دونوں صورتوں میں منعقد کروانے کیلئے رپورٹ گورنر سیکرٹریٹ کو پیش کی تھی تاہم گورنر سیکریٹریٹ کے متعلقہ افسران نے سفارشات کو سردخانے کی نظر کر دیا۔ انجینئرنگ اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس بلایا جا سکا اور نہ ہی داخلہ ٹیسٹ انٹر کے امتحانات سے قبل لیے جانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.