تعلیمی اعلانات برائے 18/06/2014

image

جامعہ کراچی کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو چیئر اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے اشتراک سے قومی کانفرنس ’’بینظیر بھٹو ایک نیشنل آئیکون ‘‘ ہفتہ 21 جون کو صبح 10.30 بجے آئی بی اے سٹی کیمپس (گارڈن) میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے۔ افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی سینیٹر اعتزاز احسن ہوں گے جبکہ حسین ہارون اور شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ کانفرنس کے پہلے سیشن سے سینیٹر فرحت اللہ بابر، پروفیسر این ڈی خان، فہیم زمان اور ڈاکٹر ہما بقائی اور دوسرے سیشن سے سینیٹر رضا ربانی ،شہناز وزیر علی ،ڈاکٹر سلیمان شیخ ،ڈاکٹر محمد علی شیخ اور ڈاکٹر شجاع احمد اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے مطابق ایم فل ، پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم ڈی اور پی ایچ ڈی (قانون) کے داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ ایڈمٹ کارڈ 20 جون تک متعلقہ شعبوں اور انسٹی ٹیوٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ اتوار22 جون کو صبح دس بجے ہوگا۔ تما م امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبوں اور انسٹی ٹیوٹس میں ٹیسٹ کیلئے صبح ساڑھے نوبجے ایڈمٹ کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ کے ساتھ رجوع کریں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 1000 روپے لیٹ فیس مع 1500روپے انرولمنٹ فیس متعلقہ کالجز میں 20 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.