تعلیمی اعلانات برائے 31/05/2014

image
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق 2140 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے، 548 طلبہ کامیاب قراردیئے گئے جبکہ 1592 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 25.61 فیصد رہا۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیراہتمام ’’اسٹیج کے خوف کم کرنے کے طریقے‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ 5 تا 6 جون منعقد ہورہی ہے۔ مذکورہ ورکشاپ ان افراد کے لئے بہت مفید ہوگی جو اپنے اندر خوداعتمادی لانا چاہتے ہیں۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن انجینئر شہزاد نسیم ہونگے۔ ورکشاپ کے اوقات دوپہر ایک بجے سے شام چار بجے تک ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ فنون کے اعلامیے کے مطابق ایک سیمینار بعنوان ’’پاک امریکہ تعلقات افغانستان سے انخلا کے بعد‘‘ پیر 2؍جون کو ڈین آرٹس کے کونسل روم میں 12 بجکر 15منٹ پر ہوگا۔ عبداللہ خرم ریسرچ ایسوسی ایٹ، سینٹر برائے پاکستان اسٹیڈیز مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ واشنگٹن ڈی سی کلیدی خطاب کرینگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.