تعلیمی اعلانات برائے 29/05/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی کام(ریگولر) کے وہ طلبہ جو اسکروٹنی کے خواہشمند ہیں ان تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اسکروٹنی ودیگرکے لئے درخواستیں 02 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔مذکورہ تاریخ گزرنے کے بعد کسی بھی قسم کی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی،کیونکہ شعبہ امتحانات جون کے دوسرے ہفتے میں ضمنی امتحانات کروانے کی تیاری کررہاہے۔ ٭ جامعہ کراچی میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں یونائیٹڈ گروپ نے اپنی رابطہ مہم کا آغاز کردیاہے۔یونائیٹڈ گروپ جامعہ کراچی کے چیئر مین نورالامین کے مطابق انتخابات کے سلسلے میں جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین سے ملاقاتیں جاری ہیں اور ملازمین سے اپیل ہے کہ وہ بلارنگ ونسل خدمت کے لئے انتخابات میں یونائیٹڈ گروپ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیراہتمام ’’اُپٹیمائزنگ کسٹمر سروس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ 30 سے 31 مئی منعقد کی جارہی ہے۔ ورکشاپ اساتذہ، انتظامی شعبے سے وابستہ افراد اور طلبہ کے لئے بہت مفید ہوگی۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن سطوت نعیم ہونگے۔ ورکشاپ کے اوقات دوپہر ایک بجے سے شام چار بجے تک ہونگے جبکہ ’’علم، ہنر اور صلاحیت ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ 3 تا 4؍ جون منعقد کی جارہی ہے۔ ورکشاپ اساتذہ، انتظامی شعبے سے وابستہ افراد، انٹرپنیورز، پروفیشنلز اور طلبہ کے لئے بہت مفید ہوگی۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن فرخ احمد میاں ہونگے۔ ورکشاپ کے اوقات دوپہر ایک سے شام پانچ بجے تک ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.