تعلیمی اعلانات برائے 19/05/2014

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 5؍ جون تک 3000 روپے فیس برائے سال اول / دوم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول / دوم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحان فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق سینٹ کی میٹنگ کے انعقاد کے باعث جامعہ کراچی میں منگل 20 مئی کو شام کی کلاسز / امتحانات نہیں ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیراہتمام’’حصول روزگار، طریقہ انتخاب اور قوانین ملازمت‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ کورس پیر 19 مئی کو ہوگا۔مذکورہ کورس ایچ آر پروفیشنلز، ایڈمنسٹریشن وفنانس پروفیشنلز، مینجمنٹ اسٹاف اور طلبہ کے لئے بہت مفید ہوگا۔ اس کورس کے ریسورس پرسن آصف امین ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم اے سال اول / سال آخر ریگولر(کالجز) کے طلبہ اپنے امتحانی فیس بغیر لیٹ فیس کے اپنے متعلقہ کالجز میں 5 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔ سال اول/ آخر کی فیس 3300 روپے ہے جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی ادا کرنا ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.