بلدیہ عظمیٰ آئندہ تین ماہ میںا نجینئرنگ کالج کا آغاز کرے گی

image

ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی آئندہ 3 ماہ کے اندر شہر میں ایک انجینئرنگ کالج کا آغاز کررہی ہے جو ملک بھر میں کسی بلدیاتی ادارے کے زیر انتظام پہلا انجینئرنگ کالج ہوگا اور یہ کالج بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طرح معیاری اور ملک بھر میں بہترین کالج ثابت ہوگا۔ ملک کی معروف انجینئرنگ یونیورسٹی این ای ڈی نے اس کالج کے اپنے ساتھ الحاق کی منظوری دے دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی میں انجینئرنگ کالج کی زیر تعمیر عمارت کے معائنے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کالج کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کالج کی منظوری بنیادی چیز تھی۔ این ای ڈی یونیورسٹی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کلاسز کا اجرا ہوگا جبکہ آئندہ سال سول اور ٹیکنیکل شعبوں کی کلاسیں شروع کی جائیں گی اور مرحلہ وار اس میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے لانڈھی کورنگی کے عوام کے لئے ایک معیاری انجینئرنگ کالج کا قیام تحفہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کالج میں کے ایم ڈی سی کی طرح تمام داخلے مکمل میرٹ پر ہونگے، فنی تعلیم ترقی کی نشاندہی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو انجینئرنگ کے شعبے کی طرف لے جانا چاہئے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محدود وسائل کے باوجود کراچی کے نوجوانوں کے لئے معیاری فنی تعلیم، طب اور انجینئرنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں کیونکہ یہ کراچی کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو چلانے کے لئے ایجوکیشنل سوسائٹی تشکیل دی جائے گی، جو ادارے کا گورننگ بورڈ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لانڈھی کورنگی اب مضافاتی علاقہ نہیں رہا بلکہ اب یہ شہر کا حصہ ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.