نویں و دسویں جماعتوں کے عملی اِمتحانات آج 28 اپریل 2014 سے شروع

image

ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی ، کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق

نویں دسویں جماعتوں کے دوسرے مرحلے میں سالانہ عملی امتحانات ا آج 28اپریل 2014؁ سے

شروع ہوگئے۔ جس میں نویں و دسویں جماعت (سائنس و جنرل گروپ ) ریگولر امیدواروں اور

سابقہ امیدوار جسمیں ایڈیشنل ، امپرومنٹ آف گریڈ ، دس پرچہ جات، اور دیگر بورڈز سے

آئے ہوئے امتحان میں شرکت کے اہل ہونگے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے بورڈ سے الحاق شدہ تما م اسکولوں کے سربراہان

کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ عملی امتحانات کے انعقاد کو شفاف بنائیں اور طلبا ء کو

لیب میں عملی امتحان کے حوالے سے تمام سہولیات بہم پہچائی جائیں۔

خاص طور پر طلباء طالبات کے عملی امتحان کے جرنلز دورانِ امتحان موجود ہونے چاہیئں۔

ہیڈ ، ایڈیشنل ہیڈ اور ڈپٹی ہیڈ اور ناظم امتحانات کسی بھی وقت عملی امتحان کے دن

اچانک دورہ کریں گے۔ لہٰذا تمام اسکولوں کے سربراہان سے التماس ہے کہ دوران عملی

امتحان جرنلز اور لیب میں متعلقہ سامان کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.