مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونا چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی

image

مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3094 روپے سستا ہوکر 452233 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں 24 کیرٹ 10 گرام سونا 2785 روپے سستا ہوکر 386987 روپے کا ہوگیا۔

22 کیرٹ 10 گرام سونا 2524 روپے سستا ہوکر 354919 روپے کا ہوگیا۔

24 کیرٹ فی تولہ چاندی 94 روپے کمی کے بعد 7173 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر 94 سینٹس کمی کے بعد 4297.97 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 94 سینٹس کمی کے بعد 66.94 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US