Surat Al-Jinn with Urdu Translation

سورة الجن

Para / Chapter
29
Voice
Surah Jinn Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
بشروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ
(اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ﴿۱جو بھلائی کا رستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے ﴿۲اور یہ کہ ہمارے پروردگار کی عظمت (شان) بہت بڑی ہے اور وہ نہ بیوی رکھتا ہے نہ اولاد ﴿۳اور یہ کہ ہم میں سے بعض بےوقوف خدا کے بارے میں جھوٹ افتراء کرتا ہے ﴿۴اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے ﴿۵اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی ﴿۶اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا ﴿۷اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے سے بھرا پایا ﴿۸اور یہ کہ پہلے ہم وہاں بہت سے مقامات میں (خبریں) سننے کے لئے بیٹھا کرتے تھے۔ اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لئے انگارا تیار پائے ﴿۹اور یہ کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس سے اہل زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے ﴿۱۰اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی اور طرح کے۔ ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں ﴿۱۱اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں (خواہ کہیں ہوں) خدا کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں ﴿۱۲اور جب ہم نے ہدایت (کی کتاب) سنی اس پر ایمان لے آئے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار پر ایمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے نہ ظلم کا ﴿۱۳اور یہ کہ ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور بعض (نافرمان) گنہگار ہیں۔ تو جو فرمانبردار ہوئے وہ سیدھے رستے پر چلے ﴿۱۴اور جو گنہگار ہوئے وہ دوزخ کا ایندھن بنے ﴿۱۵اور (اے پیغمبر) یہ (بھی ان سے کہہ دو) کہ اگر یہ لوگ سیدھے رستے پر رہتے تو ہم ان کے پینے کو بہت سا پانی دیتے ﴿۱۶تاکہ اس سے ان کی آزمائش کریں۔ اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا ﴿۱۷اور یہ کہ مسجدیں (خاص) خدا کی ہیں تو خدا کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو ﴿۱۸اور جب خدا کے بندے (محمدﷺ) اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے ﴿۱۹کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا ﴿۲۰(یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہارے حق میں نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا ﴿۲۱(یہ بھی) کہہ دو کہ خدا (کے عذاب) سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔ اور میں اس کے سوا کہیں جائے پناہ نہیں دیکھتا ﴿۲۲ہاں خدا کی طرف سے احکام کا اور اس کے پیغاموں کا پہنچا دینا (ہی) میرے ذمے ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا تو ایسوں کے لئے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے ﴿۲۳یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ مددگار کس کے کمزور اور شمار کن کا تھوڑا ہے ﴿۲۴کہہ دو کہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ (عن) قریب (آنے والا ہے) یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کر دی ہے ﴿۲۵غیب (کی بات) جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا ﴿۲۶ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے ﴿۲۷تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے ﴿۲۸

Reviews & Comments

Surah Al Jinn tells that there are other creatures also exist that have some power granted by ALLAH to them.

Sharmeen , Khanewal Thu 18 Jun, 2015

I am reading the translation of surah jinn which is very interesting, some verses tell us there is other creatures in the universe.

ateeq , khi Mon 25 May, 2015

Surah Jin is in which Parah of Quran please guide me!

Asher , Islamabad Fri 22 May, 2015

Surah Jin is good for protecting us from the devils around us.

Hassan , Karachi Tue 19 May, 2015

Surah jinn refers to the other live creatures of Allah which is also living with us in the world.

zafar , khi Sat 16 May, 2015

Beshak Allah ki zaat Bohat zabardast taqat wali ha Allah Hum sab ko maaf
Farmay. .....Allah Humma Aameen....

Muhammad yaseen , sahiwal ...Punjab....Pakistan Mon 04 May, 2015

Kindly include the recitation of surah Jinn in the voice of Shaikh Maher Al Maikely, I like his voice but not success to find his recitation.

Akram , khi Tue 28 Apr, 2015

One of my friend told me that if one got trapped by Jinnn then he should recite Surah Jinn so, he will get relief soon.. is that true???

Obaid Kher Jamali , karachi Mon 26 Jan, 2015

Yes i totally agree with sara, in this universe many creatures of Allah in which some are hidden and some are we see that, but human is called Ashraf-ul-Makhlooqat in this world because it is better than all the creatures. Subhan Allah.

komal , karachi Sat 21 Jun, 2014

It is prove that in the translation of surah Jinn that there is another creations of Allah in the universe but i can not see them that is called jinn. Those people deny this thing please read this surah.

sara , karachi Tue 17 Jun, 2014

Can you add the English translation of Holy Qur'an i can not understand the language Urdu. I hope you will consider on my comment...Thanks

Rayan , Karachi Fri 25 Apr, 2014
Listen Surah Al-Jinn with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Al-Jinn mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Al-Jinn in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Al-Jinn with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.