Surat Ad-Dukhan with Urdu Translation

سورة الدخان

Para / Chapter
25
Voice
Surah Dukhan Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
بشروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ
حٰم ﴿۱اس کتاب روشن کی قسم ﴿۲کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں ﴿۳اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں ﴿۴(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں ﴿۵(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے ﴿۶آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو ﴿۷اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے ﴿۸لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں ﴿۹تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا ﴿۱۰جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے ﴿۱۱اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں ﴿۱۲(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں ﴿۱۳پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے ﴿۱۴ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو ﴿۱۵جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے ﴿۱۶اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے ﴿۱۷(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں ﴿۱۸اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں ﴿۱۹اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں ﴿۲۰اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ ﴿۲۱تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں ﴿۲۲(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے ﴿۲۳اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا ﴿۲۴وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے ﴿۲۵اور کھیتیاں اور نفیس مکان ﴿۲۶اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے ﴿۲۷اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا ﴿۲۸پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی ﴿۲۹اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی ﴿۳۰(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا ﴿۳۱اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا ﴿۳۲اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی ﴿۳۳یہ لوگ یہ کہتے ہیں ﴿۳۴کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں ﴿۳۵پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ ﴿۳۶بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے ﴿۳۷اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا ﴿۳۸ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ﴿۳۹کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے ﴿۴۰جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی ﴿۴۱مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے ﴿۴۲بلاشبہ تھوہر کا درخت ﴿۴۳گنہگار کا کھانا ہے ﴿۴۴جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا ﴿۴۵جس طرح گرم پانی کھولتا ہے ﴿۴۶(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ ﴿۴۷پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو) ﴿۴۸(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے ﴿۴۹یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے ﴿۵۰بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے ﴿۵۱(یعنی) باغوں اور چشموں میں ﴿۵۲حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے ﴿۵۳اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے ﴿۵۴وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے) ﴿۵۵(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا ﴿۵۶یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے ﴿۵۷ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں ﴿۵۸پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں ﴿۵۹

Reviews & Comments

Can you tell me the meaning of the Surah name Surah Dukhan.. i want to know the meanings of the word Dukhan i am sure its an Arabic word but what does it mean?

Omer Khan , Khi Thu 06 Nov, 2014

After listening to Surah Dukhan my i cried on my sins from my heart, I am very bad Muslims i have done many sins I do not know that will Allah forgive me or not.

Aqib , Karachi Wed 17 Sep, 2014

In surah Dukhan, dukhan means "Smoke" , this word comes at the tenth verses of this surah. It is also star from Loh Mehfooz.

sultan , karachi Wed 25 Jun, 2014

In the month of ramadan, at the last ashra which consist of five Shab-e-Qadr, the recitation of Surah Dukhan in this night occurs too much barakat and fazilat.

rida , karachi Mon 16 Jun, 2014
Listen Surah Ad-Dukhan with Urdu Translation and read Urdu tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Hamariweb.com provides full Surah Ad-Dukhan mp3 audio with Urdu text and video. You can also download Surah Ad-Dukhan in mp3 format for computer and mobile devices. Listen Surah Ad-Dukhan with Urdu translation of complete ayaats and tilawat in beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online.