وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے زیر اہتمام تائیکوانڈو مقابلے، نجی اسکولوں کے طلبا کی بھرپور شرکت

image

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) چیئرمین چوہدری محمد علی رندھاوا کی قیادت میں شہریوں بالخصوص بچوں کے لئے تفریحی مواقع بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس عزم کے مطابق محکمہ کھیل، ثقافت اور سیاحت نے اتوار کے روز تائیکوانڈو مقابلے کا انعقاد کیا جس میں نجی اسکولوں کے طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ تائیکوانڈو مقابلے میں بیکن ہائوس اور اساس سمیت مختلف نجی اسکولوں کے 350 سے زائد طلبا نے اپنی صلاحیتوں اور اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔

نوجوانوں میں جسمانی سرگرمی اور صحت مند مسابقت کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں شرکا کے درمیان بھرپور لیکن دوستانہ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ تائیکوانڈو کے مارشل آرٹ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ڈائریکٹر کھیل، ثقافت اور سیاحت کی جانب سے ان کی لگن اور صلاحیتوں کے اعتراف میں انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے سی ڈی اے انتظامیہ نے بچوں کے لئے تفریحی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہوئے شہریوں کو اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ تقریب دارالحکومت میں ایک متحرک اور فعال کمیونٹی کو فروغ دینے کے لئے سی ڈی اے کی جاری کوششوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ اسلام آباد کے نوجوانوں کے لیے مختلف قسم کی تفریحی سرگرمیوں کو یقینی بناتے ہوئے باقاعدگی سے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.