حکومت بلوچستان کی ترقی کی خواہاں ہے،وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی میڈیا سے گفتگو

image

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کی خواہاں ہے، گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کسی حد تک حل ہو گئے ہیں ۔ اتوار کو سی بی سی گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر گوادر آئے ہیں تاکہ گوادر کے مسائل سن لوں اور ان کو حل کیا جائے گا میں گوادر آتا رہوں گا۔

حکومت بلوچستان کی ترقی کی خواہاں ہے۔ وفاقی وزیر نے چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلیدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے لیے بلوچستان سے تعلق رکھنے والےوالا قابل چیئرمین ملا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہاں کی تعلیم و صحت اور روزگار کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کسی حد تک حل ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کی ترقی ہونی چاہیے جہاں نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.