زیادہ چل لو تو چہرہ بھی پھولا ہوا سا لگتا ہے ۔۔ حاملہ خواتین کے پاؤں کیوں سوج جاتے ہیں ؟ حمل سے متعلق کچھ اہم معلومات جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

image

حاملہ خواتین کی صحت ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے کیونکہ اس وقت میں اگر خاتون خود ٹھیک رہیں گیں تو ہی ان کے آنے والے بچے کی صحت ٹھیک رہے گی، بچہ صت مند ہوگا۔ حمل میں جہاں کئی قسم کی پیچیدگیاں ہوتی ہیں وہیں ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ خواتین کے پاؤں حد سے زیادہ سوج جاتے ہیں۔ کچھ خواتین اس وجہ سے نہ تو چل پھر سکتی ہیں اور نہ ہی ایک پوزیشن میں 15 منٹ سے زیادہ بیٹھ پاتی ہیں۔ لیکن حمل میں پاؤں کیوں سوج جاتے ہیں اور زیادہ چلنے سے چہرہ کیوں پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے۔؟

حمل کے دوران، جسم بڑھتے ہوئے جنین ( آنے والے بچے ) کو سہارا دینے کے لیے زیادہ خون اور جسمانی رطوبت پیدا کرتا ہے۔ یہ پیروں اور ٹخنوں میں سیال جمع ہونے کا سبب بن سکتا ہے، جو سوجن کا باعث بنتا ہے۔ نشوونما پاتی ہوئی بچہ دانی ان رگوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے جو خون کو ٹانگوں سے دل تک واپس لے جاتی ہیں اور سوجن میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ حمل کے دوران ہارمونل تبدیلیاں جسم میں سیال توازن کو بھی متاثر کر سکتی ہیں، جس سے پاؤں اور دیگر حصوں میں سوجن ہو جاتی ہے۔

حمل کے دوران ایک عورت کا جسم زیادہ پانی خود میں جمع رکھتا ہے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی جنین کو سہارا دینے کے لیے خون کا حجم بڑھاتا ہے۔ یہ اضافی سیال پیروں اور ٹخنوں میں جمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ پھول جاتے ہیں۔ جس سے خون کا واپس دل تک گردش کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور نچلے حصے میں سیال جمع ہو جاتا ہے، خون کی شریانیں پھیل جاتی ہیں ۔ خواتین کو جب آسانی ہو اپنے پیر اوپر رکھنے چاہیے جبکہ آرام دہ جوتوں کا استعمال کرنا چاہیے اور زیادہ وقت تک کھڑے ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھا جاتا ہے حاملہ خواتین اگر زیادہ چل پھر لیں تو ان کے چہرے پر تھکن سے زیادہ سوجن ہوتی ہے جس کو physiologic edema کہتے ہیں۔ دراصل پاؤں میں زیادہ رطوبت یا پانی جمع ہوتا ہے جس کو سکون اور آرام چاہیے ہوتا ہے، مگر مستقل چہل قدمی سے وہ جسم میں گردش کرنے لگتا ہے اور یوں زیادہ دباؤ سوجن اور چہرے کی رنگت تبدیل کرنے کا باعث بنتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Why Foot Swell In Pregnancy

Why Foot Swell In Pregnancy - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Why Foot Swell In Pregnancy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.