افطار میں یہ مشروبات ہر گز نہ پیئیں ۔۔ جانیں پورا دن بھوکا رہنے کے بعد کون سے جوس آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

image
افطار میں یہ مشروبات ہر گز نہ پیئیں ۔۔ جانیں پورا دن بھوکا رہنے کے بعد کون سے جوس آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

رمضان میں بہت سے لوگوں کو پیٹ کے مسئلے رہتے ہیں کیونکہ گیارہ مہینوں کی روٹین کے بعد جب اچانک سے بدلاؤ آتا ہے تو ہمارا معدہ اسے فوراً اپنا نہیں پاتا، جس کی وجہ سے مختلف مسائل جنم لیتے ہیں۔

لیکن یہاں یہ بات بھی ظاہر کرنی ضروری ہے کہ وجہ صرف روٹین میں تبدیلی نہیں بلکہ ہماری بھی اپنی کچھ غلطیاں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے طبعیت خراب ہوجاتی ہے، جیسے کہ افطار میں پیئیے جانے والے مشروبات کا غلط انتخاب۔ جی ہاں یہ بھی پیٹ کے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے، تو آئیے جانتے ہیں کون سے شربت نقصان دہ اور کون سے فائدہ مند ہیں

نقصان دہ مشروبات:

لیموں کا شربت:

لیموں میں ایسڈ ہوتا ہے جو کہ بہت ساری صورتوں میں فائدے مند جبکہ کچھ صورتوں میں نقصان کا باعث بنتا ہے۔ روزے میں ہم اتنے گھنٹے بھوکے رہنے کے بعد جب لیموں پانی پیتے ہیں تو اس میں موجود ایسڈ سیدھا ہمارے معدے پر اثر انداز ہوتے ہیں، جو کہ پھر معدے کی تیزابیت کی وجہ بنتا ہے۔

دودھ سوڈا:

افطار میں دودھ سوڈا پینا انتہائی نقصان دہ ہے، اس لیئے کوشش کیجیئے کہ اسکا استعمال ہرگز نہ کریں کیونکہ کھالی پیٹ یہ آپ کی صحت کیلیئے انتہائی مضر ہے۔

بہت چینی والے شربت:

اکثر گھروں میں افطار میں روح افزاء پیا جاتا ہے جو کہ رمضان کی شان بھی سمجھا جاتا ہے، لیکن اسے بناتے وقت کثیر مقدار میں چینی کا استعمال آپ کی صحت کو بری طرح متاثر کرسکتا ہے۔ ساتھ ہی کچھ لوگ اس میں لیموں بھی ڈالتے ہیں جو کہ اور زیادہ نقصان پہنچاتا ہے، اس لیئے روح افزاء بناتے وقت کم سے کم چینی کا استعمال کریں۔

فائدہ مند مشروبات:

تربوز کا شربت:

افطار میں تربوز کا شربت آپ کی صحت کیلیئے سب سے بہترین آپشن ہے، یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے ساتھ ساتھ معدے کو ٹھنڈک بھی پہنچاتا ہے۔ لیکن خیال رہے اسے بناتے وقت چینی کا استعمال ہرگز نہ کریں بلکہ تھوڑا سا کالا نمک اس میں شامل کردیں۔

اسٹرا بیری جوس:

اسٹرابیری کا چونکہ موسم بھی ہے اسلیئے افطار میں روزہ کھولتے وقت اسکا استعمال کافی مفید سمجھا جاتا ہے، یہ صحت اور ذائقے دونوں میں بہترین ہے۔

سیب کا جوس:

سیب کا جوس بھی ایک اچھا آپشن ہے، افطار میں چینی والے شربت کی جگہ فروٹ جوس آپ کے معدے کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور ساتھ ہی جسم کو طاقت بھی پہچانتے ہیں۔

اور اگر آپ وزن کم کرنا نہیں چاہتیں تو ان فروٹ میں دودھ ڈال کر اسکا شیک بنا کر پیئیں، یہ آپ کو توانائی اور قوت بخشے گا۔

You May Also Like :
مزید

Unhealthy Drinks For Iftar

Unhealthy Drinks For Iftar - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Unhealthy Drinks For Iftar. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.