کھانا کھانے کے بعد میرا پیٹ پھولتا ہے تو۔۔ شلپا شیٹھی گیس اور کھانے کے بعد پیٹ پھولنے جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے سونف میں کیا چیز ملا کر کھاتی ہیں؟

image

کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھولنا اور گیس کا ہونا صرف عام لوگوں کا ہی نہیں بلکہ ہر وقت فٹ نظر آنے والی مشہور شخصیات کا بھی مسئلے ہے۔ آئیے جانتے ہیں فٹنس کی شوقین شلپا شیٹھی اس مسئلے سے کیسے نمٹتی ہیں

شلپا شیٹھی کا نسخہ

معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اپنی فٹنیس کے حوالے سے کافی سرگرم رہتی ہیں۔ کھانے کے بعد پیٹ پھولنے کی تکلیف سے بچنے کے لئے شلپا اجوائن، سونف اور زیرہ کو ہم مقدار لے کر ہلکے سے بھون کر پیس کر پانی میں ملا کر پیتی ہیں۔ اس سفوف کو کھانے کے بعد کھایا بھی جا سکتا ہے۔ اگر کسی کو اجوائن گرم لگتی ہے تو وہ اس کی مقدار کم کرسکتے ہیں۔

کھانا کھانے کے بعد چلیں

کھانا کھانے کے بعد فوراً نہ لیٹیں بلکہ ہلکی پھلکی چہل قدمی کریں تاکہ آنتیں ساکت نہ رہیں بلکہ حرکت میں آ کر اپنے فعال انجام دیں۔ چلنے سے کھانے کو ہضم کرنے والے انضائمز بھی تیزی سے نکلتے ہیں۔

چبا کر کھائیں

یہ بات اگرچہ سنی بہت گئی ہے لیکن عمل کم ہی لوگ کرتے ہیں کیونکہ اس میں وقت اور صبر درکار ہوتا ہے۔ کھانے کو ہمیشہ چبا کر کھائیں۔ اس طرح ہم کھانا ہضم کرنے کا آدھے سے زیادہ عمل اپنے منہ میں ہی مکمل کرلیتے ہیں اور کھانا جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔

کچا پیاز اور ٹماٹر نہ کھائیں

پیاز میں فرمنٹیبل فائبر ہوتے ہیں جو معدے کو بہت زیادہ گرم کردیتے ہیں اور پیٹ پھولا ہوا محسوس ہوتا ہے جبکہ ٹماٹر میں سٹرک ایسڈ کی زیادتی بھی نضام ہضم کو روک کر پیٹ میں گیس اور اپھارے کی وجہ بنتی ہے اس لئے سلاد میں کچا پیاز اور ٹماٹر کھانے سے گریز کریں۔

ایک وقت میں تھوڑا اور بار بار کھائیں

پیٹ کو اپھارے اور گیس سے بچانے کے لئے 3 وقت میں بھرپور خوراک لینے کے بجائے کھانے کو 5 حصوں میں کھائیں اور ہر بار ہلکا پھلکا کھائیں۔ بھاری کھانے کھانے اور ایک ساتھ دو روٹیاں نہ کھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Shilpa Shetty Saunf Ka Pani Kyu Peeti Hai

Shilpa Shetty Saunf Ka Pani Kyu Peeti Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Shilpa Shetty Saunf Ka Pani Kyu Peeti Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.