وزن کم کرنے کیلیئے پودینہ کھائیں ۔۔ جانیں پودینے کو خوراک میں شامل کرنے کا صحیح طریقہ، جو خواتین کو صحت مند بنائے

image

پودینہ ہر گھر میں استعمال ہونے والے عام پتے ہیں جسے کھانے میں سجاوٹ یا ذائقہ بڑھانے کیلیئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر پودینہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھانے والی ہرب (جڑی بوٹی) نہیں ہے بلکہ یہ صدیوں سے اپنے ناقابل یقین دواؤں کی خصوصیات کی وجہ سے استعمال ہو رہا ہے۔ اسکے علاوہ پودینہ وزن کم کرنے کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔ آئیے آپ کو اسکا صحیح استعمال اور فائدے بتاتے ہیں۔

پودینے کو غذا میں شامل کرنے کے طریقے:

۔ پودینے کے پتوں کو اپنے لیمونیڈ، کاک ٹیل اور ماک ٹیل میں شامل کریں یا اگلی صبح ذائقہ دار پانی پینے کے لیے انہیں رات بھر پانی میں بھگو دیں۔ آپ کو پتہ ہے؟ آپ اپنی چائے میں بھی پودینہ شامل کر سکتے ہیں۔

۔ پودینے کی سادہ چٹنی بنائیں یا اسے دوسرے اجزاء جیسے دھنیا اور لہسن کے ساتھ ملا کر اپنے کھانے کو مزید ذائقہ دار بنا کر کھائیں۔

۔ دہی اور پودینہ دونوں ہی آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں، جو کھانے کے اچھی طرح ہضم ہونے پر وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ نہ بھولیں کہ پودینے کا رائتہ بھی آپ کے کھانے میں ایک صحت مند اضافہ کرے گا۔

پودینہ کھانے کے فائدے:

ہاضمے کیلیئے:

ڈی کے پبلشنگ کی کتاب ہیلنگ فوڈز کے مطابق پودینے کے پتوں میں پایا جانے والا مینتھول آپ کے ہاضمے کو بہتر سکتا ہے۔ یہ کھانے کی اشیاء کی مناسب پروسیسنگ میں مدد کرتا ہے اور چربی کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔

کم کیلوریز والے پتے:

ضرورت سے زیادہ کیلوریز وزن بڑھنے کی وجہ بنتی ہے۔ اگر آپ اپنی کیلوری کی مقدار کو دیکھ رہے ہیں، تو پودینہ آپ کے کھانے اور مشروبات میں شامل کرنے کے لیے بہترین جڑی بوٹی ہے۔

میٹابولزم بوسٹر:

ایک اچھا میٹابولزم وزن کم کرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ پودینہ چونکہ جسم میں مؤثر طریقے سے غذائی اجزاء کو جذب کرتا ہے اسلیئے اس سے ہمارے میٹابولزم کو قدرتی فروغ ملتا ہے۔

غذائیت کا پاور ہاؤس

پودینہ کے پتوں میں ضروری وٹامن اے اور سی، اور دیگر غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو مجموعی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور صحت مند وزن میں کمی کو آسان بناتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Pudina Khane Ke Fayde

Pudina Khane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pudina Khane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.