لیکوریا، کمر درد یا ہارمونز کی خرابی ۔۔ خواتین آج ہی اس حلوے کو کھائیں اور چند ہی دنوں میں خود فرق محسوس کریں

image

آج کل خواتین میں کمر درد، ہارمونزکی خرابی اور لیکوریا کی تکلیف عام ہوگئی ہے اور ہر دوسری عورت اس میں مبتلا نظر آتی ہے ۔ یہ ایسے مسائل ہیں جو کسی بھی خاتون کو دیمک کی طرح اندر سے کھوکھلا کر جاتے ہیں، کیونکہ اس سے بے انتہا کمزوری، ٹانگوں اور کمر میں مستقل درد اور دوسرے اندرونی مسائل جنم لیتے ہیں۔

اس کے لئے خواتین ٹوٹکے بھی آزماتی ہیں اور دوا سے بھی علاج کرتی ہیں لیکن یہ تکالیف کسی طرح جان نہیں چھوڑتیں۔ لیکن ہم یہاں ان تمام مسائل کا بہت ہی آسان اور سستا حل لے کر آئے ہیں جو ہے "ناریل کا حلوہ"، اس کے استعمال سے آپ دنوں میں اپنے آپ کو دوبارہ جوان محسوس کریں گی۔

ناریل کا حلوہ بنانے کا طریقہ:

۔ خشک ناریل 250 گرام

۔ چینی آدھا کپ

۔ خشک دودھ 1 پیالی

۔ گھی 3 سے 4 کھانے کے چمچ

۔ دودھ آدھا کپ

۔ پیلا رنگ چٹکی بھر

ناریل کو کدو کش کر لیں بالکل باریک برادہ سا بن جائے تو ایک پین میں گھی ڈال کر اس میں یہ ناریل ڈال دیں

جب ہلکا سا سنہری رنگ آجائے تو اس میں ملک پاؤڈر ڈال دیں

اس کو ہلکا سا بھون لیں اب اس میں چینی ڈال دیں

جب چینی گھل مل جائے تو آدھا پیالی دودھ میں چٹکی بھر پیلا رنگ ڈال کر اس آمیزے میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھون لیں

خشک ہونے لگے تو اس کو چولہے سے اتار لیں، چاندی کے ورق اور میووں سے گارنش کریں لذیذ ناریل کی مٹھائی یا حلوہ تیار ہے۔

فائدے:

ناریل صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما کی معاونت کرتا ہے، یہ جسم کی کیلشیئم اور مینگنیز جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے جس سے ہڈیوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے، یہ ہڈیوں کے بھربھرے پن کا خطرہ کم کرتا ہے۔ ناریل میں موجود اجزا جسم پر عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں اور اس رفتار کو سست کرکے درمیانی عمر میں بھی شخصیت کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Nariyal Ka Halwa Khane Ke Fayde

Nariyal Ka Halwa Khane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Nariyal Ka Halwa Khane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.