ناخنوں کا فنگس نقصان دہ بھی اور بدنما بھی ۔۔ جانیں عام انفیکشن کو ناخن سے دور کرنے والے آزمودہ نسخے، جو آپ کے کام آئیں

image

یوں تو اگر کوئی سنجیدہ مسئلہ ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھا لینا ہی بہتر ہوتا ہے لیکن اکثر گھر میں برتن وغیرہ زیادہ دھونے کی وجہ سے ناخنوں میں وقتی انفیکشن ہوجاتا ہے جسے گھر میں بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اس مسئلے کے حل کے لئے کچھ آسان طریقے بتائے جارہے ہیں۔

سفید سرکہ چونکہ اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے اس لئے اس میں کچھ دیر انگلیوں کو ڈبو کر رکھنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ ناخنوں سے فنگس کم کرتا ہے۔ اس کے لئے پانی کے ساتھ ہم وزن سرکہ ملا کر 20 منٹ تک انگلیاں اس محلول میں ڈبو کر رکھیں۔

اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹریل لہسن بھی انفیکشن دور کرنے میں کارآمد ہے لہسن کا جوا چھیل کر ناخنوں پر ملیں اور کچھ دیر کے لئے یونہی چھوڑ دیں۔

بیکنگ سوڈا اور پانی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور اس کو ناخنوں پر لگائیں 15 منٹ بعد ہاتھ دھو لیں۔

ٹی ٹری آئل، پودینے کا تیل اور پیپرمنٹ کا تیل بھی اینٹی فنگل خواص رکھتے ہیں۔ ان کو روئی کے ذریعے ناخنوں پر دن میں 2 سے 3 بار لگائیں۔

You May Also Like :
مزید

Nakhun Ka Infection Ka Gharelu Ilaj

Nakhun Ka Infection Ka Gharelu Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Nakhun Ka Infection Ka Gharelu Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.