موٹاپا بھگائیں اور چہرے پر بھی لگائیں۔۔ ملیٹھی چبانا عورتوں کے لئے کتنا فائدہ مند ہے؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے جڑی بوٹی کے حیرت انگیز فائدے

image

صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے جڑی بوٹیاں استعمال کی جارہی ہیں جن سے آج کے زیادہ تر لوگ ناواقف ہیں۔ ایسی ہی ایک جڑی بوٹی ملیٹھی ہے جو پنساری کی دکان پر باآسانی مل جاتی ہے اور کئی بیماریوں میں شفا دیتی ہے۔ آئیے آپ کو اس جادوئی جڑی بوٹی کے حیرت انگیز فائدے بتاتے ہیں۔

ملیٹھی کی غذائی اہمیت

ملیٹھی کو انگریزی میں Licorice کہتے ہیں یہ ذائقہ دار جڑی بوٹی تقریباً 349 کیلوریز فی 100 گرام پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ بنیادی طور پر کاربوہائیڈریٹس سے حاصل ہوتی ہے۔ ملیٹھی میں چینی کی مقدار تقریباً 44.24 گرام ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین تقریباً 3.47 گرام ہوتی ہے۔ ملیٹھی ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہےجیسے کہ وٹامن سی، وٹامن B6، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم ، کیلشیم، اور آئرن۔

کھانسی کا علاج

کھانسی کے مریض کے لئے ملٹھی کو چھیل کر موٹا کوٹ لیں اور چینی ملا کر پانی میں ابالیں اور پکائیں۔ یہ شربت مریض کو 2 چھوٹے چمچ دن میں 3 بار پلائیں۔ کھانسی جاتی رہے گی۔ جبکہ چبا کر عرق پینے سے بھی گلے کی تکلیف کا خاتمہ ہوتا ہے۔

چہرے کا ماسک

ملیٹھی کا پاؤڈر لیں یا پیس کا پاؤڈر بنا لیں اب اس میں ہلدی اور عرق گلاب ملا کر استعمال کریں,دودھ اور ملتانی مٹی کے ساتھ ملیٹھی پاؤڈر سیاہ دھبوں اور سیاہ پگمنٹیشن کے لیےبہترین ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

ملیٹھی پاؤڈر میں فلاؤونائڈز کی کثرت جسم کو اضافی وزن تیزی کم کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ رعشے کی وجہ سے بے وقت بھوک کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Mulethi Ke Fayde By Dr Bilquis

Mulethi Ke Fayde By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Mulethi Ke Fayde By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.