گردے میں پتھری کو توڑنے میں مدد کرتا ہے اور۔۔ صبح اٹھتے ہی لیموں پانی پینے کے وہ 5 فائدے جو کئی بیماریوں میں آپ کی مدد کریں

image

گرمیوں میں لیموں پانی زیادہ پیا جاتا ہے کیونکہ لیموں کے طبی فائدے تقریباً سب ہی جانتے ہیں۔ البتہ صبح اٹھتے ہی اگر لیموں پانی جسم میں پہلی خوراک کے طور پر پی لیا جائے تو آپ کے جسم کو سارا دن مختلف بیماریوں سے لڑنے کی طاقت مل جاتی ہے۔ آئیے اس آرٹیکل میں آپ کو نہار منہ لیموں پانی کے چند زبردست فائدے بتاتے ہیں۔

لیموں پانی کی غذائی اہمیت

8-اونس (240 ملی لیٹر) گھر میں بنے ہوئے لیموں میں 100 کیلوریز ہوتی ہیں، جو بنیادی طور پر شکر کی شکل میں کاربوہائیڈریٹس سے حاصل ہوتی ہیں، جو شامل کیے گئے میٹھے سے آتی ہیں۔ اگر میٹھا نہ ڈالا جائے تو کیلوریز کی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔ لیمونیڈ وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے ۔ یہ ایک ضروری اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو مدافعتی نظام کو بہتر کرتا ہے اور صحت مند جلد کو فروغ دیتا ہے۔ لیموں پانی دیگر وٹامنز اور معدنیات جیسے وٹامن بی 6، پوٹاشیم اور میگنیشیم کی مقدار بھی جسم کو فراہم کرتا ہے۔

لیموں میں سٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے جس کا جز سائٹریٹ گردے میں پتھریوں کے بننے کے عمل کو روکتا ہے اور پیشاب میں تیزابیت کو کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گردے کی پتھریوں کو توڑنے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے۔

لیموں میں چونکہ وٹامن سی کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اس لئے یہ گلے اور ناک میں انفیکشن کے مسائل کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

لیموں کے اندر کو موجود پیکٹن جسم سے اضافی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اگر یہ جز صبح جسم میں چلا جائے تو پیشاب کے زریعے غیر ضروری عناصر جسم سے باہر نکل جاتے ہیں

لیموں پانی کا استعمال جسم میں نمکیات کی کمی کو دور کرتا ہے

جلد کی خوبصورتی نکھارنے میں مددگار ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Lemon Pani Peene Ke Fayde

Lemon Pani Peene Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Lemon Pani Peene Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.