خبردار! کیلے کے چھلکے پھینکیں نہیں کیونکہ اس کے جادوئی فوائد جان کر آپ بھی اس کو سونے کے بھاؤ خریدیں گے اور اس کے چھلکوں کا استعمال یقینی بنالیں گے

image
کیلا ہماری صحت کے لئے بےحد ضروری ہے کیونکہ اس میں وٹامن بی-6، بی-12، وٹامن سی، آئرن فائبر، میگنیشئیم، پوٹاشئیم اور ایتھائلین پایا جاتا ہے جو کہ ہماری جملہ امراض بیماریوں بلکہ جلد کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ کیلے کھانے کے بعد ہم چھلکوں کو پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلے کے چھلکوں میں ہماری خوبصورتی اور صحت کے کتنے اہم راز چھپے ہوئے ہیں۔

فائدے:

٭ ایکنی ہوجائے تو کیلے کے چھلکے کو اندر کی طرف سے منہ پر رگڑیں اس سے آپ ایکنی پر کنٹرول پاسکتے ہیں۔

٭ چہرے پر نشانات پڑ گئے ہیں تو کیلا کھا کر چھلکے کو منہ پر رگڑ لیں نشانات بھی مستقل استعمال سے کنٹرول ہوجائیں گے۔

٭ آنکھوں کے گرد کالے گھیرے آگئے ہیں تو کیلے کے چھلکے کو پیس کر ایلویرا جیل میں ملائیں اور آنکھوں کے گرد لگالیں آپ کی یہ تکلیف بھی بھاگ جائے گی۔

٭ دانتوں پر جمی پیلاہٹ کو ہٹانے کے لئے ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کیلے کے چھلکے کو دانتوں پر پانچ سیکنڈ تک رگڑ کر پانی سے دھو لیں آپ کے دانت چمکتے نظر آئیں گے۔

٭ چہرے کے داغ دھبے اور جھریوں پر چھلکے کو رگڑنے سے آپ کی جھریاں کنٹرول میں آسکتی ہیں۔

٭ کیلے کے چھلکے میں سٹرک ایسڈ اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ خارش اور الرجی کی جگہ پر مسلنے سے فائدہ دیتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Kele Ke Chilke Ke Fawaid

Kele Ke Chilke Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Kele Ke Chilke Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.