دو منہ کے اور بے رونق بالوں سے پریشان ہیں تو۔۔ جانیں گھر کی صرف 2 چیزوں سے ہئیر ماسک بنانے کا طریقہ جو بالوں کے مسائل حل کر کے انھیں گھنا اور چمکدار بنائے

image

کچھ خواتین کے بال لمبے تو ہوتے ہیں مگر وہ دیکھنے میں اچھے نہیں لگتے کیونکہ وہ روکھے اور بے جان ہوتے ہیں اور دو منہ کی وجہ سے ان کا رنگ بھی پھیکا ہوجاتا ہے۔

دو منہ کے بال، بالوں کو بری طرح خراب کردیتے ہیں اسلیئے آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان سا ہیئر ماسک بنانا سکھا رہے ہیں جس کے استعمال سے دو منہ کے بال ختم ہوجائیں گے ساتھ ہی بالوں میں رونق اور چمک بھی آئے گی۔

دو منہ والے بالوں کیلیئے ہیئر ماسک بنانے کا طریقہ:

۔ کیلے 2 عدد

۔ دہی 1 کپ

۔ زیتون کا تیل 2 چمچ

۔ وٹامن ای 2 کیپسول

۔ کیلے کا چھلکا اتار کر اسکے ٹکڑے کر کے ایک پیالے میں ڈال دیں اورپھر اس میں دہی، وٹامن ای کی کیپسول اور زیتون کا تیل شامل کر کے اچھی طرح مکسر میں پیس لیں یہاں تک کہ وہ ایک ملائم پیسٹ کی شکل میں آجائے۔

۔ اب اسے نہانے سے آدھا گھنٹہ پہلے بالوں کی جڑوں اور سروں پر لگا کے شاور کیپ پہن لیں، اور پھر سر دھو کے شیمپو کرلیں۔

۔ اس ہیئر ماسک کو مہینے میں 2 بار استعمال کریں

You May Also Like :
مزید

Homemade Split Ends Hair Mask

Homemade Split Ends Hair Mask - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Split Ends Hair Mask. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.