سستی سبزی سے لاکھوں کا فائدہ! کترینہ کیف کی ساس نے ان کو شکر قندی کیوں کھلانا شروع کر دی؟ جانیں یہ وزن کم کرتی ہے یا جسم کو پھولا دیتی ہے

image

شقرقندی سردی میں کھائی جانے والی سب سے زیادہ مزیدار سبزی ہے جو دراصل پھل کے طور پر کھائی جاتی ہے اکثر شام یا رات کے وقت اس کو ابال کر مصالحے یا چینی کے شیرے کے ساتھ ملا کر کھائی جاتی ہے۔ یہ بہت مزیدار ہوتی ہے اس کو کھانے سے پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔ اکثر گھر میں کھانے کے لئے کچھ نہ ہو تو لوگ ہلکی پھلکی خوراک کے طور اسی کو استعمال کرلیتے ہیں۔ اس کو صرف ابال کر ہی نہیں کھایا جاتا بلکہ اس کا حلوہ بھی تیار کیا جاتا ہے اور اس کی سبزی کو مصالحوں کے ساتھ فرائی کرکے بھی کھایا جاتا ہے۔

اس میں کیلشیئم، منرلز، وٹامن سی، بی، سی، پوٹاشیئم، فوسفورس، میگنیشیئم اور مینگنیز پایا جاتا ہے جو اس کو ہمارے لئے مفید بناتا ہے۔ یہ دماغ کو طاقت دیتی ہے، جسم کو موٹا بھی کرتی ہے لیکن اس کا استعمال وزن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ جریان کے لئے بے حد مفید ہے۔ شکر قندی استعمال کرنے کے بعد تھوڑی سونف چبالینے سے اس کے مضر اثرات دور ہوجاتے ہیں۔ صرف یہی سب فائدے نہیں شکر قندی رنگ گورا کرنے اور بالوں کو حسین بنانے میں بھی آپ کی مدد کرتی ہے۔

یہ رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز میں بھی extract کرکے ڈالی جاتی ہے جو میلانن یعنی جلد کے رنگ ک وصاف کرنے والے مادے کے اندر جا کر اپنا اثر دکھانا شروع کرتی ہے جس سے ہماری جلد گوری اور نکھری نظر آتی ہے۔

کترینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی خوبصورتی کے سبب سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی اس کے بعد ان کی فلموں کی کامیابی کے ساتھ ساتھ سلمان خان کے ساتھ ان کے افئیر نے لوگوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا- لیکن اچانک وکی کوشل کے ساتھ ان کی شادی کی خبر نے فلم بینوں کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا بلکہ کچھ لوگوں نے وکی کوشل کا موازنہ کترینہ کیف سے کرتے ہوئے ان کو کئی حوالوں سے مس میچ قرار دے دیا۔ اب یہ شادی ہو چکی ہے اور دونوں لو برڈ ایک بہت ہی پرسکون اور محبتوں سے بھری زندگی گزار رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنی زندگی اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے بہت سارے رازوں سے بھی پردہ ہٹایا-

کترینہ کیف کے حوالے سے لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ اپنے وزن اور فٹنس کو لے کر بہت حساس ہیں اور ڈائٹنگ اور جم کی روٹین پر سختی سے عمل کر کے اپنے وزن کو بڑھنے سے روکتی ہیں- کترینہ کیف کا اپنی شادی کے بعد کے وقت کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کو بہت خیال رکھنے والا سسرال ملا خاص طور پر ان کی ساس ہر روز صبح ان کے لیے پراٹھے بناتی تھیں اور ان کی خواہش ہوتی تھی کہ کترینہ یہ کھائيں مگر کترینہ ڈائٹنگ کی وجہ سے پراٹھے نہیں کھاتی تھیں- مگر ساس کے اصرار کے سبب چکھ ضرور لیتی تھیں- کترینہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے ان کی ساس ان کو پنجیری بھی بنا کر دیتی تھیں جو کہ وہ اپنے ساتھ لے کر شوٹنگ پر آتی تھیں-

جب کترینہ کی ساس کو اندازہ ہوا کہ کترینہ کیسے کھانے پسند کرتی ہیں تو اس کے بعد انہوں نے ان کو خاص طور پر شکر قندی بنا کر کھلانا شروع کر دی- شکر قندی اور وزن کم کرنے کے لیے اس بات کو سنتے ہی بہت سارے لوگوں کے کان کھڑے ہو گئے کیوں کہ بہت سارے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ شکر قندی اور آلو جیسی اشیا وزن بڑھانے کا سبب ہوتی ہیں اس وجہ سے ڈائٹنگ کرنے والے افراد کو ان سے پرہیز کرنا چاہیے-

اس حوالے سے جب ایک ماہر غذائيت گاریما گوئل سے کترینہ کے وزن کم کرنے کے لیے شکر قندی کے استعمال کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ شکر قندی ایک سپر فوڈ ہے خاص طور پر وزن کم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین غذا ہے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شکر قندی ایک فائبر سے بھر پور غذا ہے جو کہ ہاضمے کے عمل کو سست کر دیتا ہے جس کی وجہ سے اس کو کھانے سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- اس کےعلاوہ اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات اس کو صحت کے لیے دیگر کئی حوالوں سے مفید بناتی ہیں- ماہر غذائيت کا اس کے استعمال کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کو ابال کر یا بھاپ پر پکا کر استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے بعد اس پر مالٹے کا رس یا لیموں چھڑک کر کھایا جا سکتا ہے-

You May Also Like :
مزید

Katrina Kaif Eat Shakar Qandi

Katrina Kaif Eat Shakar Qandi - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Katrina Kaif Eat Shakar Qandi. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.