کیا آپ جانتے ہیں کہ بچے ہوئے چاول فریج میں رکھنے کے بعد کھانا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

image

اکثر طبی ماہرین چاول کھانے سے منع کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود لوگ شوق سے چاول کھاتے ہیں اور کچھ لوگ تو ایک بار بناکر فریج میں رکھنے کے بعد بار بار ان چاولوں کا لطف اٹھاتے ہیں لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے ہوئے چاولوں کو فریج میں رکھ کر کھانا خطرناک ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ کچے چاولوں میں پہلے سے فوڈ پوائزننگ کے جراثیم موجود ہوتے ہیں جن میں پکنے کے بعد مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ چاولوں کو تازہ بنا کر کھانا ہی زیادہ بہتر ہے جب کہ یہ غذایت حاصل کرنے کا اہم ذریعہ بھی ہیں تاہم بچ جانے والوں چاولوں کو فریج میں رکھنے کے بعد کھانے سے لوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چاولوں کو دوبارہ گرم کیا جائے تو اس میں کوئی خاص خطرے والی بات نہیں مگر انھیں پہلی بار پکانے کے بعد کس طرح محفوظ کیا جاتا ہے یہ اہمیت کا حامل ہے، چاول جتنا زیادہ معمول کے درجہ حرارت پر بنتے ہیں وہ صحت کےلیے اتنے ہی نقصان دہ ہو جاتے ہیں۔

ضروری ہے کہ ساری رات چاولوں کو پانی میں بھگانے کے بعد پکایا جائے کیونکہ اس سے آرسینک کی 80 فیصد مقدار کم ہو جاتی ہے اور صرف اتنی مقدار رہ جاتی ہے جو صحت کے لیے زیادہ مہلک نہیں ہوتی۔

اب اگر آپ بھی چاولوں کے شوقین ہیں تو ان ہدایات پر ضرور عمل کریں تاکہ آپ فوڈ پوائزننگ سے محفوظ رہ سکیں۔

You May Also Like :
مزید

Fridge Mein Rakhe Hue Chawal Khane Se Kya Hota Hai

Fridge Mein Rakhe Hue Chawal Khane Se Kya Hota Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Fridge Mein Rakhe Hue Chawal Khane Se Kya Hota Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.