ڈاکٹر اُمِ راحیل نے بتایا آشوب چشم کے لیئے آزمودہ نسخہ، جو دے آنکھ میں درد، سوجن اور خارش سے فوری نجات

image

آنکھوں میں جلن۔۔ سرخی۔۔ پانی بہنا اور خارش کی وجہ سے ہر دوسرا شہری پریشان ہے۔۔ لیکن اگر آپ کو بھی ایسا کوئی مسئلہ درپیش ہے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ڈاکٹر ام راحیل آشوب چشم کا آسان سے علاج بتارہی ہیں۔

ڈاکٹر ام راحیل کہتی ہیں کہ آشوب چشم میں آنکھیں سوجھ جاتی ہیں آنکھوں میں درد ہوتاہے۔۔ میل آتاہے۔۔ دکھن کے ساتھ ساتھ پلکیں چپک جاتی ہیں آنکھوں کی پتلی کا سفید سرخ ہوجاتا ہے اور کئی بار تو ایسا لگتا ہے کہ آنکھیں باہر آرہی ہیں اس کو آشوب چشم کہتے ہیں

ڈاکٹر ام راحیل کہتی ہیں کہ آشوب چشم دوسروں سے پھیلنے والی وبا ہے دھول مٹی۔تیزدھوپ۔رگڑ کی وجہ سے بھی آشوب چشم ہوسکتا ہے کاسٹمیٹکس کی وجہ سے بھی آشوب چشم کا شکار ہوسکتے ہیں

ڈاکٹر ام راحیل آشوب چشم کاحل یوں بتاتی ہیںبتاتی ہیں۔۔۔ ایک پیالی پانی لیں اس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر چھوڑ دیں

کاٹن بال کو اس پانی مین بھگو کر بار بار آنکھوں پر رکھیں اس طرح باربار کرنے سے آنکھیں میں جلن۔۔چبھن۔۔میل آنا کم ہوتا جاتا ہے

آشوب چشم میں بچوں کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اس کیلئے ہلدی کا استعمال زیادہ مفید ہوتا ہے آپ نے مسالے والی نہیں بلکہ ثابت ہلدی لینی ہے

اس ٹکڑے کو گھس کر پیسٹ بنانا اور اس کو پلکوں پر لیپ کرنا ہے اگر سوجن بہت زیادہ ہو اور پانی بہت زیادہ بہہ رہا ہو اورآنکھیں چپکی ہوئی ہوں تو اس کیلئے لال مرچ کا پیسٹ بناکر دکھنے والی آنکھ کے مخالف پاؤں ۔۔ یعنی اگر دائیں آنکھ میں تکلیف ہے تو الٹے بائیں پاؤں۔۔اگر بائیں آنکھ ہے تو دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر یہ پیسٹ لگادیں تو منٹوں میں درد ختم ہوجائے گا

You May Also Like :
مزید

Eye Infection Remedy By Dr Umme Raheel

Eye Infection Remedy By Dr Umme Raheel - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Eye Infection Remedy By Dr Umme Raheel. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.