اگر آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری ہو تو ۔۔ وہ کون سی چیزیں ہیں جن کا استعمال خواتین کو آپریشن کے بعد کرنا چاہیئے اور کن سے گریز کرنا چاہیئے؟

image

پرانے وقتوں میں کسی کسی کو ہی آپریشن سے بچہ ہوتا ہے وہ بھی جب کوئی اور چارہ باقی نہ رہتا تو ڈاکٹرز آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کرتے تھے۔ لیکن اب ایسا نہیں ہے آج کل ہر دوسری تیسری عورت کو آپریشن کے ذریعے بچہ ہورہا ہے، اور اسکی کئی وجوہات ہیں۔

مگر آج ہم اس بارے میں بات نہیں کریں گے بلکہ آپ کو بتائیں گے کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جن کا استعمال آپ کو سی سیکشن ڈیلیوری کے بعد کرنا چاہیئے اور کن سے گریز کرنا چاہیئے۔

بیلٹ کااستعمال:

سی سیکشن کی صورت میں بیلٹ کااستعمال نہیں کیاجاسکتا لیکن ململ کے کپڑے کا بیلٹ باندھاجاسکتا ہے۔ کیونکہ اس سے لٹکا ہوا پیٹ اوپر کیا جا سکتا ہے۔ اگر ڈاکٹر آپ کو پہلے ہی آپریشن کا بتا دے تو آپ گھر میں ململ کا بیلٹ تیار کروا کر رکھ لیں تا کہ بعد میں کام آئے۔

قہوہ بنا کر پینا:

سی سیکشن ڈلیوری کے بعد وزن بڑھنے اورپیٹ لٹکنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اسی لیئے جب ڈاکٹر آپ کو قہوہ پینے کی اجازت دے تو آپ یہ قہوہ ضرور پیئیں۔ اس سے وزن بھی کم ہوگا اور جسم سے ٹاکسن بھی خارج ہونگے۔

قہوہ بنانے کیلیئے آپ لیمن گراس آدھا چائے کاچمچ، 2 سے 3 پودینہ کی پتیاں، سوئیٹ بیزل 2 پتے، دارچینی ایک 1 ٹکڑا، آدھا لیموں چھلکے سمیت لے کر تمام اجزاء کو ڈیڑھ کپ پانی میں اتنا پکالیں کہ وہ 1 کپ رہ جائے پھر اس میں شہد ملا کر ایک کپ صبح اورایک کپ شام پی لیں۔

بادی چیزوں سے پرہیز:

آپریشن کے بعد آپ بادی اشیاء کا پرہیز کریں جس میں چاول، دہی اور تیز مرچ مصالحوں کا استعمال کم ازکم ایک ہفتہ تک نہ کریں۔ اگر آپ اپنی صحت اورباڈی شیپ کودوبارہ حاصل کرناچاہتی ہیں تواپنی غذامیں زنک اورمیگنیشیم پرمبنی غذائیں استعمال کریں کیونکہ زنک زخموں کوجلد بھرتا ہے۔

قبض سے بچیں:

آپریشن سے ڈلیوری کے بعد اگر ڈاکٹر آپ کواسٹول پاس کروائے بغیر چھٹی دے دے تو آپ خود اس بات کو مدنظر رکھیں اور ان چیزوں کا استعمال کریں جس سے قبض ٹوٹ جائے۔ اگر ڈلیوری کے بعد زیادہ وقت تک آپ کو قبض رہے گا تو یہ بچہ دانی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

روزانہ نہائیں:

آپریشن کے بعد اکثر ٹانکوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے، اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ چالیس دن تک روزانہ گرم پانی سے نہائیں اور نہانے سے پہلے اجوائن اورٹیسو کے پھول کی پوٹلی بنا کر گرم پانی میں ڈال دیں۔ اس سے صفائی کے ساتھ ساتھ جسم میں ہونے والا درد بھی دورہوگا۔

دیر تک نہ بیٹھیں:

آپریشن سے ہونے والی ڈیلیوری کے بعد دیر تک بیٹھنے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے ٹانکوں میں درد اور تکلیف ہوسکتی ہیں۔ کوشش کریں کہ جو کام آپ کھڑے ہو کر کرسکتی ہیں وہ کرلیں جیسے بچے کے چھوٹے موٹے کام اوراپنا کھانا پکانا وغیرہ۔ کھڑے ہوکر اورچل پھر کر کام کرنا آپریشن کے بعد زیادہ بہتر رہتاہے۔

You May Also Like :
مزید

C Section Delivery Ke Baad Kya Ehtiyat Karni Chahiye

C Section Delivery Ke Baad Kya Ehtiyat Karni Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on C Section Delivery Ke Baad Kya Ehtiyat Karni Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.