بستر کی چادر کتنے دن میں تبدیل کر دینی چایئے؟ جانیں مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیئے یہ چھوٹا سا کام کتنا اہم ہے

image

صفائی نصف ایمان ہے ۔۔۔ یہ بات صرف نہانے دھونے اور صاف کپڑے پہننے کی حد تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس سے مراد اپنے ارد گرد موجود ہر چیز کی صفائی کا خیال رکھنا خواں وہ آپ کی نظر میں کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو آپ نے اسے صاف رکھنا ہے۔

اب جیسے کہ بستر کی چادر کو ہی لے لیں۔۔ عموماً لوگ پورا دن کام کاج میں گزارنے کے بعد رات کو بستر میں لیٹ کر سوجاتے ہیں، اور اسے ہفتوں بدلنے کے بارے میں سوچتے بھی نہیں ہیں۔

لیکں کیا آپ جانتے ہیں اسے تبدیل کرنا کتنا ضروری ہے اور اسے کتنے دن بعد بدلنا چاہیے؟

بستر کی چادر کتنے دن بعد بدل لینی چاہیئے؟

آپ کو اپنے بستر کی چادریں ہفتے میں ایک بار تبدیل کرنی چاہئیں۔ کیونکہ آپ ہر رات بستر پر گھنٹوں گزارتے ہیں جس سے آپ کی چادر پر جلد کے خلیات اور جسمانی تیل کی ایک قسم جمع ہوجاتی ہے۔ پھر دھول مٹی کے ذرات، اور اگر آپ کے پاس بلی یا کتے جیسے پالتو جانور ہیں تو ان کے بال ہیں وغیرہ، یہ سب مل کر آپ کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتے ہیں

طبی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

طبی ماہرین کبھی بستر کی چادر ہر ہفتے بدلنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کیونکہ ایک ہفتے کے اندر چادر پر فضلے کے اجزا، پولن، مردہ انسانی خلیات اور ڈسٹ مائٹس سمیت ایسا بہت کچھ جمع ہو جاتا ہے جو ہماری آنکھوں کو نظر نہیں آتا۔

اگر ہر ہفتے چادر نہ بدلی جائے تو؟

ڈرماٹولوجسٹ کے مطابق، اگر بستر کی چادر کو ہر ہفتے نہ بدلا جائے تو انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر پیشاب کی نالی کا انفیکشن اور سوزش، جِلد کا انفیکشن اور نمونیا کا خطرہ۔ ساتھ ہی کیل مہاسوں اور جِلد کے دیگر مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

اور اگر آپ دمے کے مریض ہیں تو آپ کو بستر کی چادر ہر 3 سے 4 دن میں بدل لینی چاہیے۔

You May Also Like :
مزید

Bister Ki Chadar Kitne Din Me Badalni Chahye

Bister Ki Chadar Kitne Din Me Badalni Chahye - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Bister Ki Chadar Kitne Din Me Badalni Chahye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.