کھٹے میٹھے انگور کھانے کی عادت ڈال لیں کیونکہ ۔۔ انگور کھانے کا کونسا نیا فائدہ سامنے آگیا؟ جان کر پر آج ہی گھر لے آئیں گے

image

کھٹا میٹھا انگور جتنا ذائقے میں مزیدار ہوتا ہے اتنا اسکے فائدے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔

مگر حالیہ تحقیق میں انگور کا ایک اور بہترین فائدہ سامنے آیا ہے جسے جان کر آپ انگور کے دیوانے ہوجائیں گے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بینائی کمزور پڑتی جاتی ہے تو وہیں یہ انگور آنکھوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں۔

یہ بات سنگاپور میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے کی عادت بینائی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں 34 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جنہیں دوگروپس میں تقسیم کردیا گیا۔

ایک گروپ کو روزانہ ڈیڑھ کپ انگور کھلائے گئے جبکہ دیگر کو placebo کا استعمال کرایا گیا۔16 ہفتوں تک یہ ٹرائل جاری رہا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ انگور کھانے والے لوگوں کی بینائی تیز ہوئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے آنکھوں کو نیلی روشنی سے پہنچنے والے نقصان سے بچنے میں بھی مدد ملی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Angoor Khane Ke Fayde

Angoor Khane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Angoor Khane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.