جھریاں مٹانے کے لئے پارلر نہ جائیں بلکہ۔۔ صرف 10 منٹ میں چہرے کو چمچ کی مدد سے کیسے خوبصورت بنائیں؟ جانیں دلچسپ ٹرک

image

ہم خوبصورتی میں اضافے کے لئے بیوٹی پارلر میں ہزاروں تو دے دیتے ہیں لیکن نتیجہ وہی دھاک کے تین پات۔ کچھ دن بعد چہرہ ویسا ہی ہوجاتا ہے بلکہ کیمیکلز کی زیادتی کی وجہ سے جلد مزید خراب بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ بھی چہرے پر سے جھریاں اور چھائیاں ختم کرنا چاہتی ہیں تو ہماری بتائی ہوئی جاپان کی یہ پرانی ٹرک ضرور آزمائیں

یہ 10 منٹ کا مساج آپ کے چہرے سے جھریاں اور چھائیاں کم کرنے کے ساتھ چہرے کے دوران خون کو بہتر کرے گا جس سے رنگت بھی کھل اٹھے گی۔ اس کے لئے آپ کوئی بھی موئسچرائزنگ کریم لے لیں یا زیتون کا تیل لے لیں۔ البتہ 2 چمچوں کو مساج سے پہلے کچھ گھنٹوں کے لئے فریزر میں ضرور رکھ دیں۔

سب سے پہلے صاف چہرے پر کریم یا زیتون کے تیل کے چند قطرے لگا کر چہرے کو مساج کے لئے تیار کریں۔ اب ٹھنڈے چمچ کے نچلے حصے سے ہونٹوں کے کنارے والی جگہ کو ہلکے ہاتھوں سے دبا کر اوپر کی جانب لے جائیں۔ یہ عمل کچھ دیر کریں۔

اسی طرح چہرے کے وہ حصے جہاں جھریاں ہیں انھیں ہلکے ہاتھوں سے دبا کر اوپر کرتی جائیں۔ مزید تکنیکس سیکھنے کے لئے دی گئی ویڈیو دیکھیں۔ یہ مساج کچھ دن کرنے سے واضح فرق آپ خود بھی محسوس کریں گی اور گھر والے بھی حیران رہ جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Spoon Face Massage

Spoon Face Massage - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Spoon Face Massage. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.