بکری کے دودھ میں تھوڑا سا بیسن ملائیں اور بتائے گئے طریقے سے لگائیں

image
چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے تو ہم ہزاروں جتن کرتے ہیں، مگر جب ہم کسی سے ملانے کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہیں تو شرمندگی محسوس ہونے لگتی ہے کیونکہ ہاتھوں کی رنگت چہرے اور باقی جلد کے مقابلے کم یا کالی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم سارا دن کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور اپنے ہاتھوں کی خوبصورت کی طرف نظر نہیں دوڑاتے۔

بیوٹی کارنر میں آج آپ کے لئے بکری کے دودھ کا مینی کیور پیک بتایا جارہا ہے جس کو استعمال کر کے آپ اپنے ہاتھوں کو اسکربننگ کے ذریعے اچھی طرح چمکا بھی سکتی ہیں اور ہاتھوں کی جلد پر موجود مردہ خلیات کو ختم کر کے ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

اجزاء:

بکری کا دودھ --- آدھا گلاس

گرم پانی ---- ایک گلاس

شیمپو ---- ایک چمچ

لیکوئیڈ صابن ---- ایک چمچ

ٹماٹر --- ایک عدد

دہی ---ایک چمچ

ہلدی--- ایک چمچ

مسور کی دال --- ایک چمچ گلاب کا عرق اسپرے

طریقہ:

• سب سے پہلے ایک گلاس گرم پانی لیں اور اس میں بکری کا دودھ آدھا گلاس، شیمپو ایک چمچ، اور لیکوئیڈ صابن ایک چمچ ملالیں۔

• اب اس پانی ملے دودھ میں اپنے ہاتھوں کو ڈبو دیں اور اچھی طرح رگڑتے رہیں جیسے نہاتے وقت آپ جسم کی میل ہٹاتے ہیں۔

• اس عمل کے بعد اپنے ہاتھوں کو ٹھنڈے پانی میں دھو کر کسی صاف کپڑے سے پونچھ لیں ۔

• ایک پیالی میں آدھے ٹماٹر کا رس، ایک چمچ دہی، ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ مسور کی دال کا پاؤڈر ملائیں اور پیسٹ تیار کرلیں۔

• اب اس پیسٹ کو ہاتھوں پر لگائیں اور خوب ملیں جیسے اوپر بتایا گیا ہے۔

• بیس منٹ تک یہ لگا رہنے دیں اور خشک ہونے پر سادے پانی سے دھولیں۔

• اب آپ دوبارہ وہی پانی جس میں شیمپو اور دودھ ملا کر ہاتھ رگڑے تھے اس میں دوبارہ اپنے ہاتھوں کو ڈبوئیں اور نکال کر آدھے ٹماٹر کے گودے سے ملتے رہیں۔

• دس منٹ تک یہ عمل کریں اور دودھ والے پانی میں بھگونے کے بعد ہاتھوں کو پانچ منٹ تک چھوڑ دیں۔

• اس کے بعد ہاتھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں اور گلاب کے عرق سے اسپرے کرلیں۔

لیجئیے آپ کے ہاتھوں کی خوبصورتی کسی حد تک بحآل ہوگئی۔ اگر آپ بہتر نتائج چاہتے ہیں تو روزانہ استعمال کریں اور مینی کیور گھر بیٹھے باآسانی کرلیں۔

You May Also Like :
مزید

Manicure Ka Asan Tarika

Manicure Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Manicure Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.