دھوپ سے رنگت خراب ہوجائے تو کیا کریں؟ اب زبیدہ آپا کا بتایا ہوا یہ فیس ماسک لگائیں، جو مہنگے سن بلاک والا کام کرے

image

ج کل لوگ دھوپ سے چہرہ جلنے اور رنگ سیاہ پڑنے کی شکایت کرتے ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ دھوپ جلد کو جھلسا دیتی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ حصہ پہلے سرخ ہو کر بعد میں سیاہ پڑجاتا ہے۔ یہ معاملہ صرف رنگت بدلنے کا نہیں بلکہ طبی ماہرین کے مطابق دھوپ جلد کی خطرناک بیماریوں کی وجہ ہے۔ اس سے جلد کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین صرف دھوپ میں ہی نہیں بلکہ بارش کے موسم میں بھی سن بلاک لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں مرحوم ہربلسٹ اور ٹی وی میزبان زبیدہ آپا نے اس مسئلے کا کیا حل بتایا ہے۔

ایک کوکنگ شو میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر زبیدہ نے بتایا کہ ایلوویرا کا پودا خرید لیں اور اس کا ایک پتا اپنے پاس رکھیں۔ باہر جانے سے قبل اس کا گودا نکال کر چہرہ اور ہاتھ پاؤں پر لگا لیں۔ یہ گودا جلد کی دھوپ سے حفاظت کرتا ہے اور اس کی تہہ کے ہوتے ہوئے سورج کی مضر شعائیں جلد پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ ہر سن بلاک میں ایلوویرا پایا جاتا ہے۔ اس سے اچھا اور سستا سن بلاک کوئی دوسرا نہیں۔

دوسرا ٹوٹکہ زبیدہ آپا نے یہ بتایا کہ دودھ، لیموں، بیسن اور ہلدی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور صابن کے بجائے اس پیسٹ سے دن میں کئی بار چہرہ دھوئیں۔ اس سے دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کھل اٹھے گی اور چہرے سے داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Sun Block Remedy By Zubaida Apa

Homemade Sun Block Remedy By Zubaida Apa - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Sun Block Remedy By Zubaida Apa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.