تھوڑے سے دودھ میں صرف یہ چیز ملائیں اور۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس نے گھر بیٹھے پارلر والے فیشل کی چمک کے لئے کون سی کریم بنانی سکھائی؟

image

آج کل مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ہر چیز کے لئے دل مارنا پڑتا ہے لیکن اب خواتین پارلر جانا چھوڑ دیں تو بھلا اپنے حسن میں اضافہ کیسے کریں؟ اس آرٹیکل میں ہم خواتین کی یہ مشکل بھی آسان کردیتے ہیں کیونکہ سماء ٹی وی میں ڈاکٹر بلقیس نے باورچی خانے کی چند چیزوں سے ٣ آسان اسٹیپس کا سستا ترین فیشل کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ آئیےجانتے ہیں کہ وہ کیا ہے۔

سب سے پہلے آپ کو اس کے لئے آدھی کٹوری دودھ اور ایک لیموں چاہیے ہوگا۔ دودھ میں لیموں کے رس کے چند قطرے ڈال دیں اور جب دودھ پھٹ جائے تو اس کا کریمی سا حصہ دھلے ہوئے چہرے پر لگا کر اچھی طرح مساج کریں۔ اور 5 منٹ بعد چہرہ موٹے نم کپڑے سے صاف کرلیں۔

اس کے بعد بھیگی ہوئی کالی مسور کی دال کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور پھٹے ہوئے دودھ کی کریم اس میں ملا کر چہرے، گردن اور ہاتھوں پر اچھی طرح اسکربنگ کریں۔ 5 منٹ کے بعد عرق گلاب چہرے پر اسپرے کر کے اسپرے صاف کر لیں۔

آخری اسٹیپ میں ایک انڈا لیں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو انڈے کی زردی لیکن اگر جلد چکنی ہے تو انڈے کی سفیدی لے کر پھینٹ لیں اور چہرے پر ماسک کی طرح لگا لیں۔ یہ خالص پروٹین آپ کی جلد کو چاند کی طرح چمکا دے گا۔ لیجیے گھر بیٹھے صرف آدھے گھنٹے میں پارلر جیسا فیشل ہوگیا۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Milk Whitening Cream By Dr Bilquis

Homemade Milk Whitening Cream By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Milk Whitening Cream By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.