شیمپو کے بعد کنڈشنر لگائیں اور بالوں کو گرنے سے بچائیں ۔۔ صرف 2 چیزوں سے مہنگا کنڈشنر گھر میں کیسے بنائیں؟ جانیں سستا طریقہ

image

آج کل جس حساب سے مہنگائی ہوگئی ہے ایسے میں عام انسان جو شیمپو لیتے ہوئے بھی قیمت دیکھتا ہو اس کے لیئے مہنگا کنڈشنر خریدنا مشکل ہوجاتا ہے۔ پر بالوں کے ماہرین شیمپو کرنے کے بعد کنڈشنر لگانے کا مشورہ دیتے ہیں، جس سے آپ کے بال سلجھے رہتے ہیں اور کنگھی کرتے وقت گرتے نہیں ہیں۔

اسی لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں کنڈشنر بنانے کا طریقہ، جو نہایت ہی سستا ہے مگر کام وہ مہنگے کنڈشنر جیسا ہی کرے گا۔ تو چلیئے آپ کو بتاتے ہیں

ہوم میڈ کنڈشنر بنانے کا طریقہ:

۔ چند دانے بھنڈی کے لے کر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک دیگچی میں پانی کے ساتھ ابال لیں

۔ جب پانی میں بھنڈی لیس چھوڑنے لگے تو چولہا بند کر کے بھنڈی کے پانی کو چھان کر الگ کردیں

۔ اب ایک پیالی میں پانی لیں اور اس میں 2 چمچ کارن فلور ڈال مکس کرلیں اور پھر اسے بھنڈی کے پانی میں ڈال کر ہلائیں

۔ اسکے بعد چولہے پر تب تک پکائیں جب تک وہ گاڑھا نہ ہوجائے، پھر اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور اس میں 2 چمچ ایلوویرا جیل اور 2 وٹامن ای کی گولیاں شامل کر کے مکس کرلیں

۔ ٹھنڈا ہونے پر ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں، اور پھر بالوں میں لگا کر تھوڑی دیر بعد سر دھو لیں۔ آپ کے بال بلکل نرم و ملائم اور سلکی ہوجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Homemade Hair Conditioner

Homemade Hair Conditioner - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Homemade Hair Conditioner. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.