رنگ خراب ہوگیا ہے اسے صاف کرنے کیلیئے کیا کریں؟ تو اب بتائے گئے طریقے سے فیس ماسک بنائں اور پہلی بار استعمال سے ہی فرق دیکھیں

image

یہ ایک عام خیال ہے کہ گرمیوں میں باہر نکلنے سے رنگ کالا ہوجاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں گرمیوں کی دھوپ کے مقابلے خشک موسم اور سردی کی دھوپ زیادہ رنگ خراب کرتی ہے؟ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گرمیوں میں پسینہ آنے سے چہرے کے اندر گرد نہیں جمتی ہے جبکہ سردیوں میں جلد خشک ہوجاتی ہے اور پسینہ نہیں آتا۔

اب چونکہ موسم بدل گیا ہے اور ہر گھر میں ہی کافی کا استعمال شروع ہوگیا ہے تو آج ہم اپنی اسکن وائیٹننگ ریمیڈی میں کافی کا استعمال ہی کریں گے۔

کافی کے فائدے:

کافی ایک بہترین اسکربننگ ایجنڈ کے طور پر کام کرتی ہے اور آپ کی جلد کے کُھلے مسام کو گہرائی سے صاف کرتی ہے۔ اسکے علاوہ اس میں موجود صحتمند اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو گورا کر کے اس میں چمک پیدا کرتے ہیں۔

کافی ماسک بنانے کا طریقہ:

۔ 1 چمچ کافی

۔ 1 چمچ شہد

۔ 1 چمچ عرقِ گلاب

۔ ان تینوں اجزاء کو آپس میں اچھی طرح ملا کر ایک جان کرلیں

لگانے کا طریقہ:

۔ اس ماسک کو لگانے سے پہلے منہ دھولیں، پھر دن میں کسی بھی وقت لگا کر 1 منٹ تک ہلکے ہاتھ سے مساج کریں پھر 15 منٹ کیلیئے چہرے پر لگا کے چھوڑ دیں۔

۔ کافی ماسک کو ہفتے میں تین دن لگائیں، ان شاء اللّٰہ پہلے استعمال سے ہی فرق محسوس ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Face Whitening Home Remedy

Face Whitening Home Remedy - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Face Whitening Home Remedy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.