اس بار بھی عید چونکہ گرمیوں میں آرہی ہے تو کیوں نہ آج گرمی کی سبزی کے بارے میں ہی بات کی جائے جو جسم کو تو فائدہ پہنچاتی ہی ہے ساتھ ہی ساتھ چہرے کیلیئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ جی تو ہم بات کر رہے ہیں کھیرے کی! کھیرے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور فولک ایسڈ جیسی غذائی اجزاء چہرے کے ماسک وغیرہ بنانے کیلیئے بہترین ہے۔
کھیرے سے فیشل کرنے کا طریقہ:
1۔ کلینزنگ:
فیشل میں سب سے ضروری ہوتی ہے کلینزنگ، یہ ہمارے چہرے پہ موجود چھوٹے چھوٹے سوراخوں سے دھول مٹی کو نکالتا ہے اور اگر منہ پی کوئی میک اپ یا کریم لگی ہو تو اسے بھی صاف کرتا ہے تاکہ فیشل کرتے وقت پہلے کچھ لگا ہوا نہ ہو۔ کلینزنگ بنانے کیلیئے آپکو چاہیے؛
کھیرے کا رس دو چمچ، ایلوویرا جیل ایک سے دیڑھ چمچ، کافی ایک چمچ۔ اب ان تینوں کو اچھے سے مکس کرکے روئی کی مدد سے چہرے پر تین سے چار منٹ تک لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
2۔ اسکرب:
اسکربنگ سے آپکی جلد صحتمند اور صاف رہتی ہے اسکے علاوہ یہ مردار جلد اور ڈارک اسپوٹس کو بھی دور کرتی ہے، اسکرب بنانے کا طریقہ؛
کھیرے کا رس دو چمچ، شہد ایک چمچ، جو کا دلیہ ایک چمچ۔ سب سے پہلے جو کے دلیئے کو پیس لیں جب پاؤڈر بن جائے تو اس میں شہد اور کھیرے کا رس شامل کرکے اچھے سے مکس کرلیں پھر تین سے چار منٹ چہرے پر اسکربنگ کریں۔ اسکے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔
3۔ مساج کریم:
مساج کریم بنانے کیلیئے سب سے پہلے دو کیلوں کو پیس کر اسکا گودا بنالیں۔ اسکے بعد دو چمچ کھیرے کے رس میں دو چمچ کیلے کا گودا شامل کرکے کریم تیار کرلیں پھر 3 سے 4 منٹ تک چہرے کا سرکلر موشن میں اچھی طرح مساج کریں۔ مساج سے آپکی سکن مزید چمک جائے گی۔
4۔ فیس ماسک:
اگر آپکی جلد خشک ہے یا رنگت بہت زیادہ خراب ہورہی ہے یا پھر گرمی سے چہرے پہ ایکنی اگئی ہے تو اس ماسک کے لگانے سے آپ کا چہرہ پہر سے کھل جائے گا۔ ماسک بنانے کیلیئے چاہئے؛
کھیرے کا رس چار چمچ، ملتانی مٹی ایک چمچ، دہی ایک سے دیڑھ چمچ۔ ان تینوں کو آپس میں ملا کے ماسک بنالیں اور 15 منٹ تک منہ پہ لگایئں اور خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔
یاد رہے فیس ماسک کا ہفتے میں دو بار سے زیادہ استعمال آپکی جلد میں جلن پیدا کرسکتا ہے یا جلد میں موجود قدرتی تیل کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے۔
فائدے:
کھیرا آپکی جلد کو ٹائٹ کرکے جُھریوں سے بچاتا ہے اسکے علاوہ چہرے پہ ہونے والے داغ دھبوں اور دانوں کو بھی دور کرتا ہے۔