گولڈ مہنگا ہے تو کیا ہوا گولڈ ماسک تو سستا ہے۔۔ ساحر لودھی نے بنایا خواتین کیلیئے بہترین ماسک، جو بنائے ان کی جلد کو خوبصورت اور جوان

image

آج کل خواتین میں گولڈ فیشل، گولڈ ماسک اور گولڈ کریمز بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہیں، ایسے میں ان کے دام بھی آسمانوں پر پہنچ گئے ہیں۔ اب مہنگائی کے اس دور میں ہر کوئی تو مہنگا فیشل اور کریمیں نہیں خرید سکتا، اسلیئے آج ہم انھی سب خواتین کیلیئے لائے ہیں ایک سستا اور آسان گولڈ ماسک گھر میں بنانے کا طریقہ، جس کی ریمیڈی ساحر لودھی نے اپنے شو میں شئیر کی تھی۔

آئیے ہم بھی آپ کے ساتھ شئیر کرتے ہیں یہ کمال کی ریمیڈی (3 چہروں کیلیئے)

گولڈ ماسک بنانے کیلیئے درکار اجزاء:

لیمن پاؤڈر 2 چمچ

بیسن 3 چمچ

چاول کا آٹا 3 چمچ

انڈے کی سفیدی

کریم 2 چمچ

کافی 1 چمچ

شہد 1 چمچ

عرقِ گلاب

گولڈ ماسک بنانے طریقہ:

۔ ایک پیالے میں لیمن پاؤڈر، بیسن، چاول کا آٹا، انڈے کی سفیدی، کریم اور کافی شامل کر کے اسے اچھے سے مکس کریں

۔ اسکے بعد آخر میں اس میں شہد اور عرقِ گلاب ملا کر پیسٹ بنالیں، جو نہ زیادہ پتلا ہو نہ ہی گاڑھا

۔ اب چہرہ دھو کر اس پر یہ ماسک لگائیں اور 25 منٹ بعد منہ دھولیں

۔ اس ماسک کو ہفتے میں دو بار لگائیں

۔ گولڈ ماسک کا دو ماہ باقاعدگی سے استعمال آپ کی جلد کی رنگت کو نکھارے گا اور چہرے کی فائن لائنز کو بھی دور کرئے گا، جس سے آپکی جلد جوان اور خوبصورت نظر آئے گی

You May Also Like :
مزید

Diy Gold Mask At Home

Diy Gold Mask At Home - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Diy Gold Mask At Home. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.