ملائی جیسی جلد! کورین خواتین تیز پتے کی کون سی کریم اپنی جلد پر لگاتی ہیں جو اتنی جوان نظر آتی ہیں؟ جانیں

image

عمر کے ساتھ جلد کا لٹکنا اور جھریاں جھائیاں آنا یہ ایک قدرتی عمل ہے۔۔ مگر اپنی جلد کا خیال رکھنے اور صحیح چیزوں کا استعمال کرنے سے اس عمل کو سست کر کے جلد کو لمبے عرصے تک جوان رکھا جا سکتا ہے۔

ایسے میں جو چیز آپ کی جلد کو جوان رکھنے کیلیئے سب سے بہترین ہے وہ ہے تیز پتّا۔۔ جی ہاں! تیز پتے کے استعمال سے جھریوں اور جھائیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ مگر کیسے؟ آئیے آپ کو آج تیز پتے کی زبردست کریم بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں جو آپ کی جلد کو عمر سے 10 سال چھوٹا کردے گا۔

تیز پتّے کی کریم:

۔ ایک برتن میں 250 ملی لیٹر پانی لیں اور اس میں تقریباً 8 سے 10 تیز پتے شامل کر کے 10 منٹ ابال لیں، یہاں تک کہ اسکا رنگ تبدیل ہوجائے۔

۔ اب پتوں کو چھان کر پانی الگ کردیں اور اس میں 1 چمچ کارن فلور ڈال کر مکس کریں، پھر ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں اور مکسچر کو اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہوجائے (چمچ چلاتے رہیں)

۔ کریم نما مکسچر بن جائے تو اسے پیالی میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں، اسکے بعد اس میں 1 چمچ ایلوویرا جیل، 1 چمچ بادام کا تیل، ½ چمچ شہد، اور 2 وٹامن ای کی کیپسول شامل کر کے مکس کریں۔

۔ آپ کی نائٹ کریم تیار ہے، اب اسے ایک بوتل میں بھر کر فریج میں 7 دنوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

۔ اس کریم کو روزانہ رات میں چہرے اور گردن پر لگائیں اور صبح منہ دھو لیں، نمایاں فرق آپ خود محسوس کریں گے۔

You May Also Like :
مزید

Bay Leaf Homemade Cream For Wrinkles

Bay Leaf Homemade Cream For Wrinkles - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Bay Leaf Homemade Cream For Wrinkles. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.