حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اتھیا شیٹی، اپنے خوبصورت بالوں اور صاف چمکتی جلد کیلیئے جانی جاتی ہیں۔ اتھیا کو آپ نے اکثر بنا میک اپ یا پھر ہلکے میک اپ میں ہی دیکھا ہوگا کیونکہ وہ ایسے رہنا ہی پسند کرتی ہیں۔
گزشتہ سال اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انھوں نے وٹامن ای کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ اسے اپنی جلد کے لیے غذائیت اور ہائیڈریشن کے لیے کیسے استعمال کرتی ہیں۔
کئی ڈی آئی وائے ہیکس اور بیوٹی پراڈکٹس میں وٹامن ای کے استعمال کا رجحان گزشتہ چند مہینوں میں دیکھا گیا ہے۔
مارچ 2021 کی اپنی پوسٹ میں، انھوں نے وٹامن ای کے اینٹی آکسیڈنٹ فوائد کے بارے میں بات کی اور پھر اسے اپنی جلد پر تیل کی مالش کرتے دیکھا گیا۔ وٹامن ای ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے، یہ آپ کی جلد کو پرورش اور ہائیڈریٹ کرتا ہے۔
ساتھ ہی اتھیا نے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ، "اس نے میرے لئے بہت اچھا کام کیا اور مجھے امید ہے کہ یہ آپ کے لئے بھی کرئے گا۔ لیکن براہ کرم اسے استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈرماٹولوجسٹ یا ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں۔"
بالوں اور اسکن کیلیئے وٹامن ای کی اہمیت:
ہم نے ایک ماہر سے آپ کی سکن کیئر اور بالوں کی دیکھ بھال کے معمولات میں وٹامن ای کو شامل کرنے کے بارے میں بات کی، آئیے جانتے ہیں انھوں نے کیا کہا؟
فکس مائی کرلز کی بانی، انشیتا مہروترا نے کہا کہ، وٹامن ای سر کی جڑوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے، بالوں کی صحت مند نشوونما اور جلد کے معیار اور ساخت کو بہتر بنانے کیلیئے فائدے مند ہے۔ وٹامن ای آپ کی جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کی تمام ضروریات کے لیے ایک مؤثر حل کے طور پر جانا جاتا ہے۔