اجوائن میں 2 قطرے لیموں کا رس ملانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے اجوائن کو جلد کے مختلف مسائل میں استعمال کرنے کے طریقے، جو آپ کے بھی ہزاروں روپے بچا سکتا ہے

image

اجوائن ہمارے گھروں میں پائے جانے والی ایک عام شہ ہے، یہ بہت سے کھانوں میں استعمال ہوتی ہے اور اسکا ذائقہ بھی کافی مختلف اور تیز ہوتا ہے۔ اس کے بیج بہت غذائیت کے حامل ہوتے ہیں اور صحت کے لیے بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اجوائن جلد سے متعلق بہت سے مسائل کو بھی دور کرتا ہے؟

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اجوائن کو کن طریقوں سے استعمال کر کے جلد کے مسائل کو حل کر کے چہرے کو تر و تازہ اور جوان بنا سکتے ہیں۔

جلد کا انفیکشن اور کیل مہاسے:

اجوائن میں موجود خصوصیات خون کو اندر سے صاف کر کے گندگی کو دور کرتی ہیں، اس کے علاوہ اجوائن میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو جلد کی انفیکشن کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اسکے علاوہ اجوائن کیل مہاسوں کی وجہ سے ہونے والے درد اور ان کی سرخی کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ کیونکہ اجوائن میں شامل اینٹی اینفلامیٹری خصوصیات چہرے پر انفیکشن سے ہونے والی سوزش کا خاتمہ کرتی ہیں اور چہرے کی جلد کو نارمل بناتی ہیں اور اس کی چمک میں اضافہ کرتی ہے۔

اجوائن اور دہی کا ماسک:

جلد کے انفیکشن اور کیل مہاسے ہونے کی صورت میں، ایک پیالے میں تھوڑا سا اجوائن کا پاؤڈر لیں اور اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ کر ماسک بنا لیں اور اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ اس سے جہاں چہرہ کھل اُٹھے گا وہاں چہرے کی جلد میں موجود جراثیموں کا خاتمہ بھی ہو جائے گا اور چہرے کے انفیکشن ختم ہوجائیں گے۔

ایکنی ٹھیک کرنے کے لیئے:

چہرے کی ایکنی کے لیے اجوائن کو پیس لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور متاثرہ جگہ پر روئی کے ساتھ تھوڑا سا پیسٹ لگائیں اور 15 منٹ بعد دھو لیں۔ اس سے فائدہ ہوگا اور آپ کو مہنگی کریمیں خریدنی نہیں پڑیں گی۔

دانت کے درد اور زکام کے لیئے:

اجوائن کا تیل گرم کر کے پینا نزلہ، زکام و کھانسی وغیرہ کا خاتمہ کر دیتا ہے اور بلغم کو نکال کر سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ دانت کے درد میں اجوائن کے تیل کو دانتوں پر ملنا درد میں راحت دیتا ہے۔

آئرن کی کمی کے لیئے:

اجوائن کے بیج مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے آئرن کا بہترین ذریعہ ہیں۔ خون کا اچھی طرح سے پورے جسم میں گردش کرنا جلد کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ مطلوبہ غذائی آئرن کے بغیر آپ کا جسم سرخ خون کے خلیات پیدا نہیں کر سکتا نتیجے کے طور پر، آپ کو آئرن کی کمی یعنی انیمیا ہو سکتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Ajwain Se Skin Ko Khubsurat Kaise Banaen

Ajwain Se Skin Ko Khubsurat Kaise Banaen - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Ajwain Se Skin Ko Khubsurat Kaise Banaen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.