Chicken Tikka Pakoray Recipe

Chicken Tikka Pakoray Recipe is regarded among the popular dishes. Read the complete Chicken Tikka Pakoray Recipe with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Chicken Tikka Pakoray Recipe from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:15 - 0:15

comments Comments

0

reviews Views

796

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

asma from khi
چکن تکہ پکوڑا ہری چٹنی کے ساتھ (INGREDIENTS)
  1. بیسن آدھا پاؤ
  2. ادرک کا ٹکڑا ایک عدد
  3. لہسن کے جوئے پانچ عدد
  4. ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
  5. دھنیا حسب ضرورت کُٹا ہوا
  6. دہی دو سو گرام
  7. نمک حسبِ ذائقہ
  8. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  9. لال مرچ پاؤڈر تین چائے کے چمچ
  10. دھنیا آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا
  11. لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
  12. فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچ
  13. چکن بریسٹ دو عدد
  14. تیل فرائی کرنے کے لئے
  15. :ہری چٹنی کے لئے
  16. ہرا دھنیا دو کپ
  17. پودینے کے پتے ایک کپ
  18. ہری مرچ پانچ عدد
  19. لیموں کا رس دو عدد
  20. نمک حسبِ ذائقہ
  21. چینی تین چائے کے چمچ
  22. پانی حسبِ ضرورت
METHOD
  • ایک پیالے میں ادرک اور لہسن کو بالکل باریک کاٹ لیں۔
  • پھر زیرہ اور کُٹا دھنیا لے کر بھون لیں اور ادرک لہسن والے پیالے میں شامل کردیں۔
  • پھر اس میں دہی شامل کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • اب نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، پسا ہوا دھنیا اور لیموں کا رس شامل کرکے دہی والے مکسچر کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  • فوڈ کلر کو تھوڑے سے پانی میں مکس کر کے اوپر والے مکسچر میں پانچ یا چھ قطرے شامل کردیں۔
  • ایک الگ پیالے میں بیسن لے لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر بیٹر تیار کرلیں۔
  • اب بیسن والے مکسچر میں تکہ والا بیٹر شامل کردیں اور اچھی طرح ملا دیں۔
  • اب چکن کو اسٹرپس کی شکل میں کاٹ لیں۔
  • پین میں تیل فرائی کرلیں اور چکن کے اسٹرپس کو بیسن میں ڈپ کر کے فرائی کرلیں۔
  • جب پکوڑوں کا رنگ گولڈن کرسپی ہو جائے تو انھیں باہر ڈش میں نکال لیں۔
  • چکن تکہ پکوڑا ہری چٹنی کے ساتھ سرو کرنے کے لئے تیار ہیں۔
  • ہری چٹنی کے لئے: تمام اجزاء بلینڈر میں شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔
  • ہری چٹنی تیار ہے۔
Reviews & Discussions