ہم سے روٹھے کہ قیامت کی ہے

Poet: Mohammad Sadiq Mushwani By: Mohammad Sadiq Mushwani, Quetta

ہم سے روٹھے کہ قیامت کی ہے
دل نے ہم سے ہی بغاوت کی ہے

دل میں آیا خیال عرصے بعد
ہم نے تو خود سے عداوت کی ہے

خود پہ ہنستا ہوں خود پہ روتا ہوں
تیری خاطر ایسی حالت کی ہے

روگ یہ کرگیا جگر زخمی
ظالم کیسی یہ شرارت کی ہے

ہنس پڑے حال شکستہ پر
صادق ہم پر یہ عنایت کی ہے۔

Rate it:
Views: 467
22 Dec, 2014