ہر طرف ہجرتوں کاعالم ہے
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیاہر طرف ہجرتوں کاعالم ہے
میرا ہمزاد مجھ سے برہم ہے
میرے محبوب اب بھی آنکھوں میں
تیری یادوں کا سبز موسم ہے
رات کٹتی ہے تیری یاد کے ساتھ
دن بھی تیرے خیال میں گم ہے
کوئی بادل برس گیا مجھ پر
میری آنکھوں میں اب جو شبنم ہے
میرے چہرے پہ کرب کا سایہ
درد ، تنہائی اور ماتم ہے
جس نے جینا سکھا دیا سب کو
کیوں زمانے سے آج برہم ہے
زخم رستا ہے رات بھر وشمہ
یہ وفاؤں کا کیسا مرہم ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad