گیت گائیں خوشی سے رقص کریں
Poet: عابد معروف مغل ایڈووکیٹ By: عابد معروف مغل ایڈووکیٹ, Rawalpindiگیت گائیں خوشی سے رقص کریں
غم بھگائیں خوشی سے رقص کریں
کتنی بیزار کُن ہے تنہائی
آپ آئیں خوشی سے رقص کریں
یار آئے ہوئے ہیں محفل میں
گنگنائیں خوشی سے رقص کریں
منتظر ہیں ، کہ وہ کبھی ہم کو
گھر بلائیں خوشی سے رقص کریں
ہم تو ہر حال میں ہیں خوش جاناں
آپ جائیں خوشی سے رقص کریں
بیتے لمحے کبھی اگر عابد
لوٹ آئیں ، خوشی سے رقص کریں
More Love / Romantic Poetry






