گمگشتہ خواب

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

میرے گمگشتہ خوابوں کو لٹا دے کوئی
میری ہستی کے سبھی راز جلا دے کوئی

میں تو بے کل ہوں سر شام پیے جاتا ہوں
میری سوچوں کو سمندر میں بہا دے کوئی

ساری دنیا نے ہمیں آپ سے بیگانہ کیا
آخری وقت ہے تیرا چہرہ دکھا دے کوئی

بڑی مشکل سے چراغوں کو سنبھالا ہم نے
خوف میں جلتی ہواؤں کو بجھا دے کوئی

ہم نے مانا کہ تیرے روگ نے دیوانہ کیا
میری آنکھوں سے تیرے عکس کو مٹا دے کوئی

Rate it:
Views: 1041
13 Jun, 2010
More Sad Poetry