کاغذی پھول کی صورت ہے محبت ہے اس کی
Poet: farkhanda razvi By: فرخندہ رضوی, Readingکاغذی پھول کی صورت ہے محبت ہے اس کی
پھر بھی گھٹتی نہیں احساس میں چاہیت اس کی
کبھی جینے نہیں دیتا تصور اُس کا
کبھی مرنے نہیں دیتی محبت اُس کی
ایسے ویسے کو وہ خاطر میں کہاں لاتے ہیں
خوش نصیبوں پہ ہی ہوتی ہے عنایت اُس کی
وہ اگر چاہئے تو مُردوں کو جِلا دیتا ہے
دیکھنے والوں نے دیکھی ہے کرامت اُس کی
موم ہوتا ہی نہیں جب کہ وہ پتھر کا صنم
پھر بھی دیکھیں گے کبھی کر کے عبادت اُس کی
یہ میری سچی محبت کا کرشمہ ہی تو ہے
پہلے ایسی نہ تھی اب جیسی ہے حالت اُس کی
اُس سے انصاف کی اُمید نہ رکھ خندہ
عدل اُسکا ہےسپہ اُس کی عدالت اُس کی
More Sad Poetry






