کاش ایسا بھی ہؤا کرے
Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Wylieکبھی تو ایسا ہؤا کرے ، کوئی میرا ہو خدا کرے
میرے عشق میں جیا کرے میرے نام پہ مرا کرے
درد ِ دل کی دوا کرے چاک ِ جگر کو سیا کرے
میری چاہ میں ٹوٹا کرے مجھے ٹوٹ کر چاہا کرے
خود سے نہ جدا کرے مجھے خدا سے مانگا کرے
مجھے پانے کو سوچتا رہے کیا کرے کیا نا کرے
فقط میرے نام کی تسبیح وہ صبح شام پڑھا کرے
کبھی تو اپنا حال ِ دل خون ِ دل سے لکھا کرے
مجھے اپنا بنا ہی ڈالے تنہا نہ اب رہا کرے
کوئی پوچھے دنیا ہے کیا؟ اور وہ رعنا رعنا کرے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad