Add Poetry

چارہ گرِ دلِ بے تاب کہاں آتے ہیں

Poet: قتیلؔ شفائی By: ایاز, Lahore

چارہ گرِ دلِ بے تاب, کہاں آتے ہیں
مجھ کو خوش رہنے کے آداب کہاں آتے ہیں

میں تو یک مُشت اسے سونپ دوں سب کچھ لیکن
ایک مٹھی میں میرے خواب کہاں آتے ہیں

مدتوں بعد اسے دیکھ کے دل بھر آیا
ورنہ صحراؤں میں یہ سیلاب کہاں آتے ہیں

میری بے درد نگاہوں میں اگر بھولے سے
نیند آئی بھی تو اب خواب کہاں آتے ہیں

تنہا رہتا ہوں میں دن بھر بھری دنیا میں قتیلؔ
دن برے ہوں تو پھر احباب کہاں آتے ہیں

Rate it:
Views: 1046
04 Jan, 2022
More Qateel Shifai Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets