پیار کرو نا
Poet: zain shakeel By: zain shakeel, gujratپریم کی ندیا جھوم رہی ہے
پریم کے جل میں پیر دھرو ۔نا
پیار کرو ۔نا
سنّاٹوں کی بھیڑ سے نکلو
خاموشی کے ساز کو توڑو
چاہت کا اک ساز بجاؤ
راگ پہاڑی، ماروا،ایمن،
کیسری، میگھا،میانکی تُوڑی،
دیش کے سُر بھی اچھے ہیں نا
یا ملہاری کے بھیگے سُر
یا دیپک میں آگ لگاتے کومل، تیِور
سُر تو سارے اچھے ہیں نا
درباری کے انگ میں کوئی گیت سناؤ
پیار بھرے جذبوں میں ڈوبے
امرت جیسے
میٹھے میٹھے بول کہو نا
پیار کرو۔نا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad